سنکیانگ(مانیٹرنگ ڈیسک ) ماہرین آثار قدیمہ نے چین کے خود مختار علاقے سنکیانگ کی قدیم شاہراہ ریشم کے راستے پر پانچ ہزار سال پرانے سورج کی پرستش کرنے والوں کے آثار قدیمہ دریافت کر لیے ، یہ آثار سطح پر گول شکل میں ٹیلے ، پتھروں کیڈھیر سمیت کل سترہ آثار قدیمہ دریافت ہوئے ہیں۔ چائنہ ریڈیو انٹر نیشنل کے مطابق ماہرین اور دانشوروں پر مشتمل ایک ٹیم نے حال ہی میں سنکیانگ کی قدیم شاہراہ ریشم کے راستے پر سورج کی پرستش کرنے والوں کے ایک نایاب آثار قدیمہ کی دریافت کی ہے ۔یہ عظیم آثار قدیمہ زمین کی سطح پر گول شکل میں ٹیلے ، پتھروں کیڈھیر سمیت کل سترہ آثار قدیمہ دریافت ہوئے ہیں۔ اور ماہرین کے خیال میں انکی تعمیر تین ہزار تا پانچ ہزار سال پہلے کی گئی تھی۔ اور یہ ابھی تک سورج پرستوں کے دریافت شدہ سب سے بڑے آثار قدیمہ ہیں جو اس زمانے کے مذہب کی عکاسی کرتے ہیں۔