اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

’’صبح کا بھولا اگرشام کو گھر واپس آجائے تو اسے بھولا نہیں کہتے ‘‘ جانتے ہیں فوجی قیادت نے یہ پیغام کس کو دیا ؟

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سدرن کمانڈر جنرل عامر ریاض نے فراری کمانڈرزکی ساتھیوں سمیت قومی دھارے میں شامل ہونے کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ’’صبح کا بھولا اگرشام کو گھر واپس آجائے تو اسے بھولا نہیں کہتے ‘‘
تفصیلات کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم قوی دھارے میں آنے والوں کو گلے لگانے کیلئے تیار ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان اور پاکستان نے گزشتہ بیس سالوں سے دہشت گردی کیخلاف جاری جنگ میں بہت سی قربانیاں دی ہیں مگر خوش آئند بات ہے کہ آہستہ آہستہ لوگوں کا شعور بیدار ہورہا ہے اور اور ہتھیار ڈالنے والے ملک خداداد سے وفاداری کا عہد کررہے ہیں ۔ سرینڈر کرنے والوں کا استقبال کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ یہ آپ کا سرینڈر نہیں بلکہ آپ کی واپسی ہے اور میںآپ کو خوش آمدید کہتا ہوں ۔ انہوں نے سرینڈر کرنے والوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ آپ اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت پرخصوصی توجہ دی۔ واضح رہے کہ اب تک 800سے زائد لوگ سرینڈر کر چکے ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…