لاہور ( این این آئی) سینئر اداکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ میرا مشن پہلے دن سے ہی اداکار بننا تھا اور قسمت نے مجھے اداکار بنا ہی دیا ، میرے اداکاری کرنے کے والد سب سے بڑے مخالف تھے مگر میری والدہ نے مجھے بہت سپورٹ کیا ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ہماری رہائش راولپنڈی میں ہوا کرتی تھی اور ہم آٹھ بہن بھائی دو کمروں کے گھر میں رہتے تھے ،گھر میں میں سب سے بڑا تھا ۔ پنڈی میں میرے دوستوں کی سوسائٹی خراب تھی جن میں اٹھتا بیٹھتا تھا اور اسی وجہ سے تنگ آکر میرے والد نے پنڈی سے کراچی شفٹ ہونے کا فیصلہ کرلیا ،کراچی کے نئے ماحول میں آکر مجھے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا اور یہی سے میری فنی زندگی کا سلسلہ شروع ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ میرے اداکاری کرنے کے والد سب سے بڑے مخالف تھے مگر میری والدہ نے مجھے بہت سپورٹ کیا اور قسمت نے مجھے اداکار بنا ہی دیا ۔ جاوید شیخ نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی کو بھرپور اندداز میں انجوائے کیا ہے اور اپنے شوق پر بڑا پیسہ بھی خرچ کیا ہے ۔ کیونکہ مجھے اچھا کھانا اور اچھا پہننے کا بے حد شوق تھا اور اب بھی ہے ۔