کراچی (این این آئی) پاکستان ررینجرز سندھ نے سوشل میڈیا پر شرپسند عناصر کی جانب سے جاری کردہ تصاویر کو حقائق کے قطعی منافی قرار دیا ہے۔ ترجمان رینجرز سندھ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ایسی تصاویر کا مقصد آپریشن کی راہ میں رکاو ٹ ڈالنے کے مترادف ہے۔
شرپسند عناصر کی موجودگی کی اطلاع پر دوران تلاشی مساجد، امام بارگاہ اور مدارس کا احترام ملوظ خاطر رکھا جاتا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ وہ کسی بھی گمراہ کن پروپیگنڈہ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے شرپسند عناصر کے خلاف آپریشن میں پاکستان رینجرز سندھ کا ساتھ د یں اور
ان کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی چیک پوسٹ یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 0316-2369996۔ ای میل ایڈریس [email protected]، یا رینجرز ہیلپ لائن 1101 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ پاکستان رینجرز سندھ اور عوام ساتھ ساتھ ہیں۔