جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

شربت گلہ معاملے نے شدت اختیار کر لی ۔۔معاملہ صوبے سے وفاق میں جا پہنچا ۔۔ بڑا اقدام اٹھا لیا گیا

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آئی این پی )خیبرپختونخوا حکومت نے پاکستان کا جعلی شناختی کارڈ بنانے والی افغان خاتون ’مونا لیزا‘ شربت گلہ کو فوری طور پر ملک بدر نہ کرنے کے لئے وفاق کو خط لکھا ہے۔ کے پی کے حکومت کی جانب سے وفاق کو ایک خط لکھا گیا ہے جس میں درخواست کی گئی کہ جعلی شناختی کارڈ بنانے والی افغان خاتون شربت گلہ کو فوری طور پر ملک بدرنہ کیا جائے۔ خیبرپختونخواہ حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ انسانی ہمدردی اورافغان عوام کے ساتھ خیرسگالی کے طورپر کیا گیا ہے جب کہ وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے شربت گلہ کو علاج و معالجے کی مکمل سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو شربت گلہ کو فوری طور پر ڈی پورٹ نہ کرنے کی درخواست کی تھی جس پرصوبائی محکمہ داخلہ نے افغان خاتون کو ڈی پورٹ کرنے کے احکامات پرعمل درآمد روک دیا ہے۔ واضح رہے کہ عدالت نے جعلی شناختی کارڈ بنوانے کا جرم ثابت ہونے پرافغان خاتون شربت گلہ کو 15 دن قید اورایک لاکھ 10 ہزارروپے جرمانے کی ادائیگی کے بعد ملک بدرکرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…