ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

بھارت میں المناک واقعہ،لاشوں کے ڈھیر لگ گئے

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
شملہ /گاندھی نگر(آئی این پی)بھارت میں 2ٹریفک حادثات میں30افراد ہلاک اور31سے زائد زخمی ہوگئے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق پہلا حادثہ مغربی ریاست گجرات میں پیش آیا جہاں والتھیرا گاؤ ں کے قریب سے گزرنے والی شاہرہ پر ایک مندر سے واپس لوٹنے والی یاتریوں کی منی وین سامان سے لدے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 14افراد ہلاک اور 3دیگر زخمی ہوگئے ۔ ہلاک ہونے والوں میں 5 عورتیں اور 2 نوعمر لڑکے بھی شامل ہیں۔ ان کا تعلق ایک ہی گاؤ ں کے پانچ خاندانوں سے تھا۔ پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ٹرک کا ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ 3 زخمیوں کی حالت انتہائی نازک بتائی گئی ہے۔ مقامی پولیس ابھی تک حادثے کی وجہ کا تعین نہیں کر سکی ہے۔دوسرا حادثہ ریاست ہما چل پردیش میں پیش آیا جہاں بس کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 16افراد ہلاک اور 28زخمی ہو گئے ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نجی بس بے قابو ہو کر ہما چل پردیش کے علاقے منڈی ٹان میں گہری کھائی میں جا گری ۔ بس منڈی ٹان سے کولو جا رہی تھی اور ابھی دو کلو میٹر کا راستہ ہی طے کیا تھا کہ تیزرفتاری کے باعث ڈرائیور سے باقابو ہو کر گہری کھائی میں گر گئی جس کے باعث خواتین سمیت 16مسافر ہلاک اور28زخمی ہو گئے ہیں ۔حادثے کے بعد امدادی ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر زونل ہسپتال منڈی منتقل کرنا شروع کر دیا تاہم ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔بدقسمت بس میں تقریبا35مسافر سوار تھے تاہم حادثے کے اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ اور پولیس جائے حادثے کی جانب روانہ ہو گئے جہاں امدادی کام تاحال جاری ہے ۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ بس ڈرائیور کے خلاف درج کر لیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے بعض کی ٹانگیں اور بازو ٹوٹ چکے ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…