کراچی (این این آئی) سندھ کے سابق وزیر اطلاعات اور پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے رابطہ کرلیا گیا ہے ۔شرجیل میمن کرپشن اور دیگر مقدمات میں رینجرز سمیت مختلف اداروں کو مطلوب ہیں ۔ذرائع کے مطابق سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کی گرفتاری کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور اس حوالے سے انٹرپول سے رابطہ کرلیا گیا ہے ۔شرجیل میمن کے خلاف مختلف کیسز کی جانچ پڑتال کا عمل شروع ہوگیا ہے اور مختلف محکموں سے ان سے متعلق شواہد اور ثبوت حاصل کیے جارہے ہیں ۔سابق صوبائی وزیر پر محکمہ اطلاعات میں اربوں روپے کی کرپشن کے الزامات ہیں ۔