پشاور(این این آئی)پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا میں بھی دھند کیلئے الرٹ جاری کردیا پی ڈی ایم اے کے مطابق گردآلود دھند کے باعث گلے کی خرابی اور سانس لینے میں دشواری کاباعث بن سکتے ہیں۔پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق نومبر اور دسمبر میں معمول سے کم بارش کی توقع ہے اس لیے گرد آلود دھندفضا میں موجود رہنے کا امکان ہے۔شہری علاقوں میں گرد آلود دھندکے ذرات آنکھوں/ گلے کی خرابی اور سانس لینے میں دشواری کاباعث بن سکتے ہیں عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے پی ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہیگا۔تاہم کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش او بلند و بالا پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔