لاہور(نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ترکی کے شہردیار بیکر میں دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہا کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں اور پنجاب حکومت دکھ کی اس گھڑی میں ترک عوام کے ساتھ ہے۔ انہو ں نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں اوریہ انسانیت کے بدترین دشمن ہیں ۔انہوں نے کہا کہ معصوم لوگوں کی جانوں سے کھیلنے والے سفاک درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔