لاہور ( این این آئی) 24سالہ لڑکی نے لڑکا بننے کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا، لڑکی کی والدہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ قانونی کارروائی سے ڈرتے ہوئے ڈاکٹر اسکی بیٹی کی جنس تبدیل نہیں کر رہے۔لاہور ہائیکورٹ میں 24 سالہ لڑکی عائشہ شفیق کی والدہ شمع بیگم نے درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا ہے کہ اس کی بیٹی میں جسمانی طور پر گائنی کے مسائل پیدا ہو رہے تھے جس پر اس کی بیٹی کو شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا تھا، تکلیف کی شکایت پر بیٹی کا الٹرا ساؤنڈ کروایا، الٹراساؤنڈ کے مطابق بیٹی میں عورت ہونے کی خصوصیات تبدیل ہو رہی ہیں، الٹراساؤنڈ کی بنیاد پر ڈاکٹروں نے بیٹی کی جنس تبدیلی کا مشورہ دیا ہے لیکن قانونی کارروائی کے خوف سے ڈاکٹر بیٹی کی جنس تبدیلی نہیں کر رہے۔درخواست میں خاتون نے استدعا کی ہے کہ سیکرٹری صحت کو بیٹی کی جنس تبدیلی کیلئے اقدامات کرنے کا حکم دیا جائے۔