پشاور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکراسد قیصر کی احتجاج میں شرکت کو جابنداری قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے،اسپیکراسد قیصرنے پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت کرکے گناہ کبیرہ کیا ہے۔خیبر پختونخوا اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے منتخب رکن اسمبلی اور پارلیمانی لیڈر اورنگزیب نلوٹھا کاکہنا ہے کہ اسپیکرکو بلا مقابلہ اسپیکر منتخب کرکے اسمبلی کا کسٹوڈین
بنایا تھا،احتجاج میں سرکاری وسائل کے استعمال کے بعد اسپیکرغیرجانبدار نہیں رہے،ان کا کہنا تھا کہ قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد جلد ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے،اورنگزیب نلوٹھا نے کہا کہ اسپیکرکے پی اسمبلی اسد قیصرنے پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت کرکے گناہ کبیرہ کیا۔