جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

’’آسمان کی وسعتوں میں حیرت انگیز تبدیلیاں ‘‘

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اگر آپ ایسے چاند کا نظارہ کرنا چاہتے ہیں کہ جو گزشتہ 70 سال کے دوران پہلی بار طلوع ہونے والا ہے توتیاری کرلیجئے کیونکہ 14نومبر کو یہ حیرت انگیز مظہر فطرت رونما ہونے والا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق 14نومبر کو نظر آنے والا چاند 1948کے بعد نظر آنے والا سب سے بڑا چاند یعنی سپر مون ہوگا کیونکہ اس روز چاند کا زمین سے فاصلہ گزشتہ 70 سال کے دوران کم ترین ہوگا۔یہ چاند معمول سے 14فیصد بڑا ہوگا اور تقریباً 30 فیصد زیادہ روشن ہوگا اور اگلے 12 سال تک دوبارہ ایسا نظارہ دیکھنے کو نہیں ملے گا۔امریکی خلائی ادارے ناسا کا کہنا ہے کہ اگرچہ 21ویں صدی میں دوبارہ بھی سپر مون دیکھنے کو ملیں گے لیکن نومبر 14کو نظر آنے والے چاند جتنا بڑا اور روشن چاند پوری صدی میں دوبارہ نظر نہیں آئے گا۔ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کا سپر مون واضح ترین انداز میں دیکھنے کے لئے کوشش کریں کہ آپ کسی تاریک جگہ پر ہوں جہاں مصنوعی روشنیاں زیادہ نہ ہوں اور یہ بھی یاد رکھیں کہ یہ چاند 14 نومبر کی رات پچھلے پہر اپنے عروج پر ہو گا۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…