بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

وزیراعظم کے گرد گھیرا تنگ۔۔۔ عمران خان کی اہم ترین ملاقات

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پانامہ لیکس کیس کے سپریم کورٹ میں سماعت شروع ہونے کےبعد وزیراعظم کی مشکلات میں اضافہ ہی ہوتا چلا جا رہا ہے ۔ تحریک انصاف کی جانب سے عدالت میں سخت ترین ٹی او آرز جمع کروائے گئے ہیں جبکہ وزیراعظم کی جانب سے کسی بھی آف شور کمپنی کی ملکیت سے انکار کیا گیا دوسری جانب کیپٹن صفدر کی جانب سے بھی سپریم کورٹ میں جمع کروائے گئے تحریری جواب میں بھی مریم نواز کے کسی آف شور کمپنی کی مالکہ ہونے سے انکار کیا گیا ہے ۔ جبکہ سپریم کورٹ میںروزانہ کی بنیاد پر کی جانے والی سماعت میں کارروائی بھی تیزی سے جاری ہے ۔ اس سلسلے میں عمران خان نے سینئر قانون دان ڈاکٹر بابر اعوان سے ملاقات کی ہے اورکیس کے قانونی معاملات پر مشاورت کی ہے۔
عمران خان نے ملاقات میں کہا پانامہ لیکس کےمعاملے پر شریف فیملی کےبیانات بھی ریکارڈ پر ہیں اور ان کی فیملی کا اعتراف جرم ہی ان کے خلاف سب سے بڑا ثبوت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں عدالتوں سے انصاف کی امید ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ صرف عدالتوں پر اعتماد ہی نہیں بلکہ ان کا دلی احترام بھی کرتے ہیں ۔ جبکہ ملاقات میں ڈاکٹر بابر اعوان نے پانامہ لیکس اور سیکیورٹی لیکس معاملات پر عمران خان کو اہم تفصیلات اور نقاط سے بھی آگاہ کیا۔ اس موقع پر قانونی اور آئینی پہلوؤں سے بھی عمران خان کو آگاہ کیا گیا ۔ عمران خان نے پانامہ لیکس معاملے کے متعلق کیس پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شریف فیملی کے بیانات ریکارڈ پر ہیں اور یہی بیانات ان کے خلاف سب سےبڑا ثبوت ہیں ۔
عمران خان نے کہا کہ انہیں ان عدالتوں سے انصاف کی بہت امید ہے وہ ان عدالتوں کا دل سے احترام کرتے ہیں ۔ بابر اعوان نے کہا کہ بالغ بچوں کی جانب سے عدالت میں وکالت نامے جمع کروانے میں تین ہفتے لگ گئے ہیں یہ بھی ان خلاف ایک بہت بڑا نقطہ ہے ، احتساب کے بغیر قانون اور پارلیمنٹ و انصاف کا تصور کرنا ، ناممکن ہے ۔ بابر اعوان نے بھی اس موقع پر عمران خان کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ پانامہ معاملات پر نواز شریف کے بچوں کے اپنے بیانات ریکارڈ پر موجود ہیں جو اس کیس میں ان کے خلاف سب سے بڑا ثبوت بھی ہیں ۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…