پشاور(این این آئی) پشاور کی انسداد کرپشن اور امیگریشن کی خصوصی عدالت نے جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بنوانے کا جرم ثابت ہونے پر عالمی شہرت یافتہ افغان خاتون شربت گلہ کو ملک بدر کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔خصوصی عدالت
کی جانب سے شربت گلہ کو پندر دن قید کی سزا اور ایک لاکھ دس ہزار روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی۔ شربت گل کو چھبیس اکتوبر کو ایف آئی اے نے جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بنانے کے الزام میں حراست میں لیا تھااور چودہ دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا تھاتاہم افغان سفیر کی مداخلت پر شربت بی بی کو اسپتال منتقل کردیا گیاجہاں ان کا علاج جاری ہے۔