جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کی خواہش کے باوجود پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار نہیں کی،شیخ رشید

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاہے کہ پی پی پی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے مائنس ون کی بات کر کے دانا ڈالاہےانہوں نے انکشاف کیاکہ عمران خان کی خواہش کے باوجود پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار نہیں کی ۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بلاول بھٹو کی عوامی جلسے سے خطاب پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹوزرداری مائنس ون کی بات کر کے ایسے ہی دانا ڈالاہے،غلط فہمیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں ،

عمران خان کی خواہش کے باوجود پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار نہیں کی اور صرف نیک قیادت کے باعث عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ میں چاہتاہوں کہ بلاول بھٹو اپنے نانا اور اپنے والدہ کے نقش قدم پر چلیں ۔شیخ رشید نے کہاکہ بلاول بھٹو کی یہ بات درست ہے کہ تمام اپوزیشن کو پاناما لیکس پر اکھٹا ہونا ہوگا لیکن عمران خان کے خلاف بات نامناسب ہے اورمیرے لئے یہ بات ناقابل برداشت ہے ۔شیخ رشید نے کہاکہ بلاول بھٹونے بتایاہے کہ دسمبرسےپہلے پاناما کیس کا فیصلہ آسکتا ہےاوربلاول بھٹو نے27 دسمبرکی تاریخ دی ہے اس سے پہلے سپریم کورٹ کا فیصلہ آجائیگا۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرعاصم رہا ہوچکے ہیں جبکہ ایان علی بھی باہرچلی جائے گی ۔انہوں نے کہاکہ مجھے معلوم ہے کون ڈاکٹرعاصم کی رہائی کے پیچھے ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…