کراچی (این این آئی) نامعلوم افراد نے نماز کے بعد مسجد سے نکلنے والے 3 افراد پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ تیسرے شخص کو قریبی اسپتال پہنچا دیا گیا-شہر قائد میں دہشت گرد ایک بار پھر متحرک ہوگئے ہیں ۔ مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ وزیراعلی سندھ نے فائرنگ کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی۔تفصیلات کے مطابق جمشید کوارٹر تھانے کی حدود میں فاطمہ بائی اسپتال پٹیل پاڑہ کے نزدیک نامعلوم افراد نے نماز کے بعد مسجد سے نکلنے والے 3 افراد پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ تیسرے شخص کو قریبی اسپتال پہنچا دیا گیا۔ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ملزمان موٹرسائیکل پر سوار تھے اور گرومندر سے پٹیل پاڑہ کی طرف آئے اور فائرنگ کے بعد لسبیلہ کی جانب سے فرار ہوگئے ۔جائے وقوعہ 9ایم ایم کے 3خول اور سکہ ملا ہے ۔ملزمان نے 6فائر کیے ۔ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال کردی گئی ہے ۔سمن آباد تھانے کی حدود فیڈرل بی ایریابلاک 19شفیق موڑ کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3افراد زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے ۔ترجمان اہلسنت والجمات کے مطابق جاں بحق ہونے والے 25سالہ عثمان حیدر ،30سالہ محمد یعقوب اور 25سالہ شاہد رفیق کا تعلق ان کی جماعت سے تھا اور وہ تحفظ حرمین شریفین ریلی میں شرکت کے بعد واپس گھر جارہے تھے ۔نارتھ ناظم آباد کے علاقے حیدر ی تھانے کی حدود میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 3افراد زخمی ہوگئے ،جن میں سے 35سالہ شفیق الرحمن ولد منظور حسین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج چل بسا ۔جبکہ زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔پیرآبا د تھانے کی حدود ایم پی آر کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عبداللہ نامی نوجوان زخمی ہوگیا جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔بغدادی تھانے کی حدود لیاری کھڈا مارکیٹ اسٹریٹ ون میں گھریلو تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں باپ بیٹوں سمیت 4افراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔زخمیوں میں 65سالہ یار محمد ولد غلام حسین ،16سالہ شفیق ولد یار محمد ، 20سالہ یاسر ولد یار محمد اور ناصر ولد محمد یار محمد شامل ہیں فائرنگ کے ان واقعات سے قبل سرسید ٹاؤن میں جمعہ کی مناسبت سے سیکیورٹی اقدامات کے لیے ڈی ایس پی سمیت دیگر اہلکار ناکہ لگارہے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔ پولیس نے فوری جوابی کارروائی کی جس پر حملہ آور فرار ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جوابی کارورائی میں ایک حملہ آور کو 2 گولیاں لگی ہیں۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں اور جائے وقوعہ سے ملنے والے خول فرانزک لیبارٹری بھیج دے جب کہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے شہر میں فائرنگ کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی۔آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا ہے کہ فائرنگ واقعات میں ایک ہی گروہ ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں جنہیں جلد ہی گرفت میں لایا جائے گا اور ملزموں کے خلاف فوری بروقت ایکشن یقینی بنایا جائے۔
کراچی میں دہشت گردوں کا حملہ،6افراد جاں بحق ،متعدد زخمی
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تنخواہوں میں اضافہ’ سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری آگئی
-
مودی کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ ، S-400 میزائل لانچر کے سامنے فوٹو ...
-
میچ منسوخ ہونے کے بعد کھلبلی مچ گئی،دھرم شالہ میں آئی پی ایل کا ...
-
بڑی خوشخبری، بجلی سستی کر دی گئی، نوٹیفکیشن جاری
-
پاکستان سے شکست کا مزہ چکھنے کے بعد بی جے پی نے اپنی عوام کی ...
-
سائنسدانوں کا عام دھات کو سونے میں تبدیل کرنے کا خواب پورا ہو گیا
-
معاف کرنے اورمذاکرت کیلئے تیارہوں ،عمران خان
-
کسانوں کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی
-
بی جے پی کے وزیر نے بھارتی فوج کی مسلم فوجی کرنل کو دہشتگردوں کی ...
-
بیہوشی کی حالت میں ملنے والے بزرگ سے دو بھارتی پاسپورٹ برآمد
-
بانی کی رہائی کیلئے ہمارے پاس زیادہ آپشن نہیں بچے،عمران خان کے بیٹوں کے اہم ...
-
سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کی بھارتی گیدڑ بھبکیوں پر ورلڈ بینک بھی بول پڑا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تنخواہوں میں اضافہ’ سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری آگئی
-
مودی کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ ، S-400 میزائل لانچر کے سامنے فوٹو سیشن
-
میچ منسوخ ہونے کے بعد کھلبلی مچ گئی،دھرم شالہ میں آئی پی ایل کا میچ کیوں روکا گیا تھا؟ ایلیسا ہیل...
-
بڑی خوشخبری، بجلی سستی کر دی گئی، نوٹیفکیشن جاری
-
پاکستان سے شکست کا مزہ چکھنے کے بعد بی جے پی نے اپنی عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کا نیا طریقہ ڈ...
-
سائنسدانوں کا عام دھات کو سونے میں تبدیل کرنے کا خواب پورا ہو گیا
-
معاف کرنے اورمذاکرت کیلئے تیارہوں ،عمران خان
-
کسانوں کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی
-
بی جے پی کے وزیر نے بھارتی فوج کی مسلم فوجی کرنل کو دہشتگردوں کی بہن قرار دیدیا
-
بیہوشی کی حالت میں ملنے والے بزرگ سے دو بھارتی پاسپورٹ برآمد
-
بانی کی رہائی کیلئے ہمارے پاس زیادہ آپشن نہیں بچے،عمران خان کے بیٹوں کے اہم انکشافات
-
سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کی بھارتی گیدڑ بھبکیوں پر ورلڈ بینک بھی بول پڑا
-
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
-
پاک بھارت فضائی جھڑپ میں پاکستان کو واضح فتح ملی، امریکی جریدہ