اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک نے کہا ہے کہ پانامہ کا معاملہ عدالت میں ہے ، وزیراعظم پانامہ کیس کی شفاف تحقیقات چاہتے ہیں ، وزیراعظم کے بچوں کا جواب پیر کو جمع کرادیا جائے گا ۔وہ جمعرات کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے ۔ مصدق ملک نے کہا کہ اٹارنی جنرل وزیراعظم کا کیس نہیں لڑ رہے ، وزیراعظم کے اپنے وکیل کیس کی نمائندگی کر رہے ہیں ،وزیراعظم نے لیگل ٹیم کو کہا کہ دائرہ سماعت کو چیلنج نہیں کروں گا ، اٹارنی جنرل عدالت کی معاونت کر رہے ہیں ، کسی بھی کیس میں عدالت انہیں طلب کر سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے زمین خرید کر بیٹی کو تحفے میں دی تھی ، مریم نواز ہر سال باقاعدگی سے ٹیکس ادا کرتی ہیں ، وہ سالانہ 24سے25 لاکھ ٹیکس دیتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پانامہ کا معاملہ عدالت میں ہے ، وزیراعظم پانامہ کیس کی شفاف تحقیقات چاہتے ہیں ، وزیراعظم کے بچوں کا جواب پیر کو جمع کرادیا جائے گا