منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

سفارتکاروں کے روپ میں جاسوس،پاکستان بدری کی تاریخ جاری ،انتظامات مکمل

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ہائی کمیشن کے انٹیلی جنس اداروں کے لئے کام کرنے والے اہل کاروں کا اتوار کو بھارت واپسی کا فیصلہ کر لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق بھارتی سفارتی اہل کار اتوار کے روز بھارت واپس روانہ ہوں گے، اور ان اہل کاروں کی واپسی براستہ سڑک واہگہ سے متوقع ہے۔ واپس روانہ ہونے والے بھارتی ہائی کمیشن کے اہل کاروں میں آٹھ سفارتی اہلکار شامل ہیں۔بھارت واپس جانے والے بھارتی ہائی کمیشن کے اہل کاروں میں کمرشل قونصلر راجیش کمار اگنی ہوتری، بلبئیر سنگھ، انوراگ سنگھ، امردیپ سنگھ بھٹی،جیا بالن سینتھل، مادھون ننداکمار، وجے کمار اور دھرمیندرا شامل ہیں۔واضح رہے کہ دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن کے کمرشل قونصلرراجیش کمار اگنی ہوتری ‘را’ کے پاکستان میں اسٹیشن چیف تھے،جبکہ بھارتی ہائی کمیشن کے فرسٹ سیکریٹری پریس اینڈ کلچر بلبیئر سنگھ کا تعلق بھارتی انٹیلی جنس بیورو سے ہے۔ جیا بالن سینتھل، اور سرجیت سنھگ کا تعلق بھی بھارتی انٹیلی جنس پیورو سے ہے، اور انوراگ سنگھ، امردیپ سنگھ بھٹی، مادھون نندا کمار، وجے کمار اور دھرمیندرا کا تعلق بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را’ سے ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…