لاہور (آئی این پی) سکول سے پڑے مار یا ہو کلاس کا براحال مت گھبرائیں فون اٹھائیں اور ٹال فری نمبر گھمائیں‘محکمہ تعلیم نے سکولوں کے طلبہ کی شکایات کے ازالے کیلئے ہیلپ لائن قائم کردی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے شکایات ہیلپ لائن کا قیام وزیراعلی پنجاب کے پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب پروگرام کے تحت کیا ہے۔ ہر سکول کے باہر ٹال فری نمبر کے پمفلٹس آویزاں کیے جائیں گے جس پر واضح طورپرٹال فری نمبر لکھا ہوگاطلبہ اپنے سکول میں ہونے والے ناروا سلوک ،کلاسسز کا تسلسل سے نہ ہونا،استاد کی غیرحاضری ، گندگی اور بنیادی سہولیات کے فقدان بارے اپنی رائے ٹال فری نمبرپردرج کراسکیں گے ۔ای ڈی اوایجوکیشن طارق رفیق کا کہنا تھا کہ سیکم کا آغاز لاہور اور بہاولپورسے کیا جارہاہے جس کے بعد دیگر اضلاع میں بھی اسکو شروع کیا جائے گا۔