منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

دھرنے کی منسوخی بھاری پڑ گئی،تحریک انصاف میں ہنگامہ،بڑا قدم اُٹھالیاگیا

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے قیادت کے ’’ سو لو فلائٹ ‘‘ فیصلوں پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اپنا احتجاج ریکارڈ کرانا شروع کر دیا ، مرکزی رہنماؤں کے موبائل فونز پر پیغامات کے ذریعے فیصلوں سے ہونے والی سبکی سے آگاہ کیا جارہا ہے ،پنجاب سے تعلق رکھنے والے کارکنوں کے باہر نہ نکلنے پر تحقیقات اوررہنماؤں کے احتساب کا بھی مطالبہ کر دیا گیا ۔

پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے کارکنوں کی اکثریت کی طرف سے قیادت کے حالیہ فیصلوں پر نہ صرف شدید ناراضگی دکھائی جارہی ہے بلکہ اس پر باضابطہ احتجاج بھی ریکارڈ کرایا جارہا ہے ۔ جس میں کہا گیا ہے کہ قیادت کو جلد بازی میں انتہا کی سطح پر جا کر اعلانات اور ڈیڈ لائن نہیں دینی چاہیے ۔

قیادت کی طرف سے دو نومبر کو دھرنے کا اعلان تو کر دیا گیا لیکن ذمہ دار رہنماؤں نے کارکنوں اور عوام کو اس کیلئے تیار کرنے کی ذمہ داری نہیں نبھائی ۔ قیادت مشاورت سے فیصلے کرے اور جلد بازی میں آخری حد تک جانے کی بجائے فیصلوں میں گنجائش رکھی جائے تاکہ نہ صرف با عزت واپسی کا راستہ بچ سکے بلکہ کارکن اپنے سیاسی مخالفین کی بحث کا دلیل سے جواب دے سکیں۔ ذرائع کے مطابق کارکنوں کے پاس جن رہنماؤں کے موبائل فون نمبرز موجود ہیں ان پر احتجاجی پیغامات بھجوائے جارہے ہیں ۔ ایک اور ذرائع کے مطابق کارکنوں نے پنجاب سے کارکنوں کے باہر نہ نکلنے پر بھی اس کی ذمہ داری رہنماؤں پر عائد کرتے ہوئے قیادت سے اس کی تحقیقات اور ان کے احتساب کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…