بدین (این این آئی) بدین کے قدیمی قبرستان شاہ قادری میں آٹھ دن قبل دفن ہونے والے دو معصوم بچوں کی مبینہ طو ر پر قبر کی کداہی کے بعد نعشیں گم ہوگئیں۔ مقامی لوگوں اور درگاہ کے متولی نے پولیس کو اطلاع کرنے کے باوجود بھی پولیس پہچ نہ سکی ، قبر سے لاشیں گم ہونے کی وجہ سے لوگوں میں خوف وہراس ۔
تفصیلات کے مطابق بدین کے قریبی قبرستان شاہ قادری میں انتظامیہ کی نااہلی اور کہی بار قبر کو مبینہ کداہی باعث کہی نعش گم ہونے کے باوجود بھی انتظامیہ ہوش میں نہ آئی قبرستان میں آٹھ دن قبل دفن ہونے والے دو معصوم بچوں کی قبرون کی مبینہ طور پے کدائی اور کفن قبر کے بعد پڑا رہنا انتظامیہ کے لیئے ایک سوالیہ نشان بن گیا آج بھی مقامی لوگوں اور درگاہ کے متولی نے پولیس کو اطلاع کرنے کے باوجود بھی پولیس قبرستان
میں پہنچ نہ سکی قبرستان میں موجود مقامی لوگوں نے بتایا کے قبروں کو کدائی اور معصوم بچوں کی نعشیں گم ہونا انتہائی افسوس ناک بات کے ہے انہوں نے بتایا کہ جو لوگ کالا جادو کرتیں ہیں یہ ان درندا صفت لوگوں کا کام ہے یہ کوئی ایسا جانور ہے جو نعش دفن کرنے کے بعد قبر کی
کدائی کر نے کے بعد نعش لے جاتا ہے انہوں نے بتایا انتظامیہ کی جانب سے قبرستان کی چودیواری کا بھی کوئی انتظامات نہیں ہے جبکہ مقامی لوگوں مین خوف و حراس پھیل گیا ہے انہوں نے اعلی احکام سے اور ایس ایس پی بدین سے مطالبہ کیا ہے کہ قبرستان سے اس معاملے کی تحقیقار کرائی جائے تاکہ اس معاملے کا پتا چل سکے اور مقامی لوگوں سے خوف کی فضا ختم ہو جائے ۔