اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے یوم تشکرکے جلسے میں خواتین میں جھگڑاہوگیا۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کاجلسہ جب پریڈگراونڈمیں شروع ہواتوتحریک انصاف کی کچھ خواتین میں جھگڑاشروع ہوگیا۔تحریک انصاف کاجلسہ جب شروع ہواتوخواتین کارکنان کافی پرجوش تھیں اوراس دوران دوخواتین گروپوں میں جھگڑاہوگیا
اوران خواتین نے ایک دوسرے کومکے اورتھپڑ مارے ۔نجی ٹی وی کے مطابق خواتین آپس میں جھگڑے کے دوران جلسہ کانظم وضبط بھی بھول گئیں اورایک دوسرے کوخوب سنائیں جھگڑاخواتین کے درمیان اس وجہ سے شروع ہواکہ کچھ خواتین عمران خان کے سٹیج کے قریب زیادہ جگہ پرجاناچاہتی تھیں جبکہ دوسرے گروپ کی خواتین بھی یہی چاہتی تھیں جس پران خواتین میں جھگڑاہوگیا۔
2 by thezed-lad
تحریک انصاف کے جلسے میں خواتین آپس میں لڑپڑیں۔۔ ایک دوسرے کو تھپڑ ماردئیے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں