اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت پی ٹی آئی کے جلسہ عام سے بھی خوف زدہ ہو گئی ،جہلم اور چکوال کے پولیس ملازمین واپس نہ آسکے، ملازمین کی عدم موجودگی پر جیلوں میں بند قیدی بھی عدالتوں میں پیش نہ ہو سکے جبکہ اسلام آباد سے لاہور اور لاہور سے پشاور جانیوالی موٹروے کی صرف ایک ایک لائن کھل سکی۔تفصیلات کے مطابق حکومت بدستور تحریک انصاف کے دھرنے اور اسلام آباد میں ہونے سے جلسہ عام سے مسلسل خوف زد نظر آنے لگی.ڈسٹرکٹ جیل جہلم اور سب جیل چکوال سے دوسرے روز بھی عدالتوں میں پیشی کے لئے لائے جانے والے قیدیوں اور حوالاتیوں کی آمدورفت روکی ہوئی ہے اور بدھ کو بھی یہ سلسلہ روک دیا گیا ہے کیونکہ پولیس ملازمین ڈیوٹی پر مامور ہیں۔اسی طرح ڈرائیورنگ لائسنس کے خواہش مند امیدوار کا بھی ٹیسٹ منگل اور آج بدھ کو موخر کردیا گیا ہے کیونکہ ٹریفک پولیس والے بھی سرکاری تشدد ڈیوٹی پر تعینات ہیں.موٹروے اسلام آباد سے لاہور اور لاہور سے پشاور تک ایک ایک لائن گاڑیوں کے لئے کھلی گئی ہے تاکہ بوقت ضرورت فوری طور پر اس لائن کو بند کیا جا سکے۔