منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

کراچی کے معروف قبرستان سخی حسن سے ایسی چیز نکل آئی کہ سب کہ ہوش اڑ گئے

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان گرفتار کر لیئے جبکہ رینجرز اور حساس ادارے نے سخی حسن قبرستان کو گھیرے میں لیکر کارروائی کی اور زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔رینجرز نے 15 گاڑیوں کی مدد سے سخی حسن قبرستان کو گھیرے میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق حساس ادارے کے اہلکار بھی رینجرز کے ہمراہ تھے۔ کارروائی کے دوران قبرستان سے زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر قبرستان میں کارروائی کی گئی۔ادھر سرجانی ٹاون اور جمشید کوارٹر میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران 4 ملزمان گرفتار کر لیئے گئے۔ سولجر بازار پولیس نے کارروائی کے دوران 2 منشیات فروش گرفتار کر لیئے۔دوسری جانب ناظم آباد تھانے میں 3 روز قبل مجلس عزا پر فائرنگ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ سرکار کی مدعیت میں درج مقدمے میں قتل، اقدام قتل کے علاوہ انسداد دہشت گردی کی دفعہ بھی شامل کی گئی ہے۔ ناظم آباد میں مجلس عزا پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…