لاہور( این این آئی )تحریک انصاف کیلئے پنجاب میں خطرے کی گھنٹی بج گئی،عمران خان کا بڑے پیمانے پر تبدیلیوں پر غور،دو نومبر کے لاک ڈاؤن کیلئے خیبر پختوانخواہ پر انحصار نے پی ٹی آئی کی پنجاب میں مقبولیت پر سوالیہ نشان لگادیا ، قیادت کی واضح ہدایات کے باوجود لاہور سمیت پنجاب سے تعلق رکھنے والے مرکزی و صوبائی رہنما کارکنوں کو باہر نکالنے اور
اسلام آباد لیجانے میں بری طرح ناکام رہے ۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف پنجاب میں اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرنے میں یکسر ناکام رہی ہے اور اس پر (ن) لیگ کے ذمہ داران انتہائی خوش دکھائی دے رہے ہیں جبکہ عمران خان بھی کافی برہم ہیں اور انہوں نے پنجاب میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں پر غور شروع کردیاہے،مجبوراًتحریک انصاف کولاک ڈاؤن کیلئے پنجاب میں مقبولیت کے دعوے کے برعکس خیبر پختوانخواہ پر انحصار کرنا پڑا۔