پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کامبینہ ”یوٹرن“ملتان سے بُری خبر آگئی

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد /ملتان(آئی این پی) خبر رساں ادارے آئی این پی کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی طرف سے 2نومبر کو دھرنا موخر کرنے اور یوم تشکر کے اعلان پراکثرپارٹی کارکن مایوس دکھائی دئیے۔بعض پارٹی کارکنان سوشل میڈیا پراس کا غصہ نکالتے رہے ۔

کارکنوں کا کہنا ہے کہ خان صاحب نے ہمیں ایک بار پھرشرمندہ کردیا ہے۔اگر دو نومبرکو یوم تشکر ہی منانا تھا تو اتنی بڑی تعداد میں گرفتاریاں کیوں دی گئیں۔دوکارکنوں کی ہلاکت اور سینکڑوں کارکنوں اور پارٹی رہنماؤں کی گرفتاریوں کے بعد یوم تشکر منانے کا کیا جواز رہتا ہے۔

دوسری طرف ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے تحریک انصاف کے کئی مقامی پارٹی رہنماء بھی چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے فیصلے پرخفا دکھائی دئیے۔ ملتان میں تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے حلقہ انتخاب این اے 150اور این اے 148 میں بھی اس فیصلے پر ان کے قریبی حلقہ و احباب ،سپورٹران اور پارٹی کارکنوں میں بے چینی پائی جاتی ہے۔ سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے اچانک یوٹرن کے اس اعلان ان کی پارٹی کوکافی نقصان پہنچا ہے،اس اعلان سے اکثرپارٹی کارکن مایوس دکھائی دے رہے ہیں۔دوسری طرف بعض ذرائع یہ بھی توقع کررہے ہیں کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے اعلان سے ناخوش کئی رہنما ء آئندہ چند دنوں میں پارٹی سے بھی علیحدگی اختیار کرسکتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…