اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بہت برا لگتا ہے جب آپ کو کسی سے بے حد ضروری کام ہو اور آپ کا موبائل فون کچھ دیر قبل چارج کرنے کے بعد بھی آپ کو بند ملے ، یقیناً آپ بہت غصہ ہونگے ۔ ماہرین کے مطابق اسمارٹ فون کے ذریعے تصاویر کھینچنے سے، سوشل میڈیا استعمال کرنے سے اور گیمز کھیلنے سے آپ کے اسمارٹ فون کی بیٹری لو ہوجاتی ہے۔ جس کی وجہ سے لوگ رات بھر فون چارج کرنا بہترین آپشن سمجھتے ہیں۔ چونکہ رات کو آپ یہ سوچ کر سوجاتے ہیں کہ فون رات بھر استعمال نہیں ہوگا اور صبح اٹھنے کے بعد آپ کو اپنا اسمارٹ فون فل بیٹری کے ساتھ ملے گا۔ لیکن رات بھر اسمارٹ فون چارج کرنے کا یہ عمل آپ کے فون کی بیٹری لائف کو متاثر کرسکتا ہے۔ زیادہ تر اسمارٹ فونز میں لیتھیم اون بیٹریز ہوتی ہیں، فونز بیٹری ایسی تشکیل دی جاتی ہیں کہ وہ فوراً کرنٹ پکڑ لیں۔ لہذا جب آپ ساری رات اپنا فون چارج کرنے کےلیے رکھ دیتے ہیں تو اس سے آپ کی بیٹری لائف متاثر ہونے لگتی ہے۔ لہذا کوشش کریں کہ رات بھر اسمارٹ فون کو ہرگز چارج نہیں کریں ورنہ آپ کے اسمارٹ فون کی بیٹری کو شدید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔