بدھ‬‮ ، 27 مئی‬‮‬‮ 2026 

خوف خدا ہو تو ایسا

datetime 15  جنوری‬‮  2019 |

ایک تابعی کے بارے میں آتا ہے کہ ان کو عیسائی بادشاہ نے قید کر وا دیا -وہ چاہتا تھا کہ ان کو قتل کر وا دے -مگر اس کے وزیر نے کہا کہ نہیں اس کے اندر بہادری اتنی ہے کہ اگر یہ کسی طرح ہمارے مذہب پر آجائے تو یہ ہماری فوج کا کمانڈر انچیف بنے گا -ایسا بندہ آپ کو کہاں سے مل سکے گا -اسنے کہا ،اچھا میں اس کو اپنے مذہب پر لانے کی کوشش کرتا ہوں -اس کا خیال تھا کہ میں اس کو لالچ دون گا –

چنانچہ اس نے اس کو لالچ دیا کہ ہم تجھے سلطنت دیں گے -تم ہمارا مذہب اختیار کر لو -مگر انہوں نے کوئی توجہ نہ دی تو وہ پریشانی کے عالم میں سوچ رہا تھا -اس دوران ان کی نوجوان بیٹی نے پوچھا، اباجان آپ پریشان کیوں بیٹھے ہیں ؟اس نے کہا، بیٹی !یہ معاملہ ہے وہ کہنے لگی -اباجان !آپ مجھے اجازت دیں تو میںاسے راستہ پر لاتی ہوں -چنانچہ بادشاہ نے انہیں ایک کمرے میں بند کر وا دیا اور اس لڑکی سے کہا کہ تم اسے راستہ پر لے آو-اب وہ لڑکی اسکے لئے کھانا لاتی اور بن سنور کر سامنے آتی -اس کا یہ سب کچھ کر نے کا مقصد انہیں اپنی طرف مائل کرنا تھا -وہ لڑکی اس طرح چالیس دن تک کوشش کر تی رہے -مگر انہوں نے اسے آنکھ اٹھا کر بھی نہ دیکھا -چالیس دن گزر نے کے بعد وہ ان سے کہنے لگی کہ آپ کیسے انسان ہیں -دنیا کا ہر مرد عورت کی طرف متوجہ ہو تا ہے اور میں اس قدر خوبصورت ہوں-ہزاروں میں سے کوئی ایک بھی ایسی نہیں اور میں تمہارے لئے روزانہ بن سنور کر آتی ،مگر تم نے کبھی آنکھ اٹھا کر بھی نہیں دیکھا -اس کی کیا وجہ ہے؟ تو مرد نہیں ہے یا کیا ہے؟انہوں نے فرمایا کہ میرے پروردگار نے غیر عورت کی طرف دیکھنے سے منع فرمایا ہے -اس لئے میں نے آپ کی طرف توجہ نہیں کی –

اس لڑکی نے کہا کہ جب تمہیں پروردگار کے ساتھ اتنی محبت تو پھر ہمیں بھی کچھ تعلیمات دو -چنانچہ انہوں نے اس لڑکی کو دین کی باتیں سکھانی شروع کر دیں -شکار کرنے کو آئے تھے شکار ہو کے چلے -بالآخر وہ لڑکی اسلام قبول کرنے پر آمادہ ہو گئی -لہذا انہوں نے اس کو کلمہ پڑھا کر مسلمان بنادیا -وہ کلمہ پڑھ کر کہنے لگی کہ اب میں مسلمان ہوں -لہذا اب میں یہاں نہیں رہوں گی -بعد میں اس نے خود ہی ایک ترکیب بتائی

جس کی وجہ سے ان تابعی رحمت اللہ علیہ کو بھی قید سے نجات مل گئی اور وہ لڑکی خود بھی محلات کو چھوڑ کر مسلمانوں کے ساتھ چلی گئی – حیرت کی بات ہے کہ ایک نوجوان لڑکی ان کو اپنی طرف متوجہ کر نے کے لئے چالیس دن تنہائی میں کوشش کر تی رہی مگر انہوں اس کی طرف آنکھ اٹھا کر بھی نہ دیکھا -یا اللہ! ہمیں تو حیرانی ہوتی ہے -فرشتوں کو بھی تعجب ہوتا ہو گا -یہ کس لیے تھا؟اس لیے کہ ان کا تزکیہ ہو چکا تھا اور نفس کے اندر سے گندگی نکل چکی تھی –



کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…