جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

کشتی کا آرام

datetime 29  اکتوبر‬‮  2016 |

ایک بادشاہ دریا کی سیر کیلئے گیا،اور اپنے غلاموں اور مصاحبوں کے ساتھ کشتی میں بیٹھا۔ ایک غلام ایسا تھا جس نے اس سے پہلے نہ کبھی دریا دیکھا تھا اور نہ کشتی میں سفر کیا تھا،اس کے جسم پر لرزہ طاری ہوگیا اور فرط خوف سے گریہ و زاری کرنے لگااس کی بزدلی دیکھ کر بادشاہ کی نازک طبع مکدر ہوئی، اور سیر کا مزہ کرکرا ہوگیا،ایک دانا بھی کشتی میں بیٹھا تھا۔ اس نے بادشاہ سے عرض کی کہ اگر آپ حکم دیں تواسے خاموش کروا دوں؟

بادشاہ نے کہا نہایت عنایت اور مہربانی ہوگیدانا کے اشارے پر دوسرے ملازموں نےا س غلام کو دریا میں پھینک دیا۔ جب چند غوطے کھا چکا ، تو بالوں سے پکڑ کر کشتی میں لے آئے،اب وہ چپکے سے کشتی کے ایک کونے میں دبک گیا، بادشاہ کو دانا کی تدبیر بہت پسند آئی۔ پوچھا کہ اس میں کیا حکمت تھی؟؟دانا نے کہا کہ” اس غلام نےکبھی ڈوبنے کی تکلیف نہیں اٹھائی تھی، اور کشتی کا آرام نہیں جانتا تھا۔ آرام اور سلامتی کی قدر وہی شخص جان سکتا ہے جو کسی مصیبت میں گرفتار ہو چکا ہو”.

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…