اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) انڈا پہلے آیا یا مرغی ؟ یہ ایک بحث طلب سوال ہے تاہم ماہرین کے مطابق انڈے کے انسانی صحت پر اس قدر زبردست اثرات ہیں کہ جان کر آپ بھی اسے اپنی غذا کا حصہ ضرور بنائیں گے ۔ناشتے میں انڈے ہوسکتا ہے بیشتر افراد کو پسند ہوں اور یہ ہے بھی صحت کے لیے اہم غذا جو پروٹین، آئرن، امینو ایسڈز اور اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہے۔تاہم اگر روزانہ ایک انڈہ کھایا جائے تو جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟اس کا جواب برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔برٹش ڈائیٹیٹک ایسوسی ایشن کی تحقیق کے مطابق ایسی کوئی پابندی نہیں کہ آپ روزانہ کتنے انڈے کھا سکتے ہیں تاہم اگر یہ تعداد دو ہو تو زیادہ بہتر ہے کیونکہ اس سے جسم کو 12 گرام پروٹین حاصل ہوتا ہے جبکہ وٹامن اے، ڈی ، بی، آئیوڈین اور دیگر اجزاءبھی ملتے ہیں۔تحقیق کے مطابق روزانہ ایک انڈہ کھانے سے متعدد طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔تحقیق میں بتایا گیا کہ اس سے جسمانی دفاعی نظام طاقتور ہوتا ہے، دانتوں ، ہڈیوں اور جلد کی صحت میں بہتری آتی ہے جبکہ انڈوں میں شامل امینو ایسڈز ذہنی تناؤ اور بے چینی میں کمی لانے میں مدد دے سکتے ہیں۔تاہم محققین کا کہنا تھا کہ انڈوں کو بہت زیادہ کھانا جسم میں اضافہ کیلوریز کا باعث بنتا ہے جبکہ غذائی عدم توازن کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ انڈے کھانے سے پہلے انہیں اچھی طرح پکائیں کیونکہ کچے یا خراب انڈے فوڈ پوائزنگ کا باعث بن سکتے ہیں۔
انڈا ہاف فرائی کھانا چاہیئے یا فل فرائی ؟ ماہرین کی یہ تحقیق ضرور پڑھیں ۔۔ ایسا نہ ہو کہیں دیر ہو جائے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بہاولپور میں نوجوان سے زیادتی کی کوشش کے الزام میں 2 خواتین گرفتار، حیران کن انکشاف
-
حکومت نے تنخواہ دار طبقے کو ایک اور بڑی خوشخبری سنا دی
-
نصیب کی مکھی
-
حکومت کا سرکاری ملازمین کو ایڈہاک ریلیف ضم کر کے نیا پے سکیل جاری کرنے کا فیصلہ
-
بغیراجازت ذاتی واش روم کا استعمال؛ ایم پی اے کے بیٹے کوGet Lost ” کہنے پر ڈی پی او کا تبادلہ“
-
کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ استعمال کرنیوالوں کیلئے خوشخبری
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں آندھی اور بارش کی پیشگوئی، الرٹ جاری
-
سونے کی قیمت میں ہو شربا اضافہ
-
شاہی خاندان کی بہو شوہر کی محبوبہ کی فائرنگ سے زخمی
-
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ہو گئی
-
مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے والے ثاقب چڈھر کے خلاف ایک اور خاتون نے مقدمہ کردیا
-
چکوال میں سی سی ڈی نے ڈاکو سمجھ کر اوورسیز پاکستانی خاندان کی گاڑی پر فائرنگ کردی
-
آج سے پیٹرول پر لیوی میں کمی اور ڈیزل میں اضافہ
-
مجھ پر تشدد کیا گیا، بھارتی اداکارہ نے عامر خان کے بھائی سے شادی کا دردناک احوال بتادیا



















































