بدھ‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2025 

الطاف حسین ، فاروق ستار سمیت ایم کیو ایم کے تمام سینئر رہنماؤں کو اوقات میں رکھنے کیلئے نائن زیرو پرکس قسم کی سزائیں دیتے تھے؟

datetime 27  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(ایکسکلوژو رپورٹ) نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر صحافی نے حیران کن انکشافات کر دیئے۔ تفصیل کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ نگار نے انکشاف کیا کہ مصطفی کمال اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد ایم کیو ایم لندن کے سربراہ الطاف حسین کے خاصے چہیتے ہیں۔ سب کی تصویریں الطاف حسین کے گھٹنوں کے ساتھ موجود ہیں اور اگر ان میں سے کوئی اوقات سے بڑھ جاتا تھا تو اس پر وہ ناراض ہو جاتے تھے اور اسے سزائیں دیتے تھے۔ کسی کو کہتے تھے کہ تم جا کر جھاڑو پھیرو اور کسی کو کہتے تھے کہ تم جا کر چوکیداری کرو۔ یہ سب سزائیں ویسی تھیں جیسے راجہ رنجیت سنگھ رائے کے دور میں ہوا کرتی تھیں۔ سینئر صحافی عامر متین نے کہا کہ یہ سب ذلت کی سزائیں ہوتی تھیں کہ نائن زیرو پر جھاڑو دینا۔ سینئر صحافی عامر متین نے انکشاف کیا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار بھی نائن زیرو پر جھاڑو دینے کی سزائیں کاٹتے رہے ہیں۔ عامر متین نے کہا کہ یہ سزائیں ایم کیو ایم کے اہم رہنماؤں کو ذلیل کرنے اور اوقات میں لانے کیلئے ملتی تھیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…