پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

کوئٹہ میں دہشتگردی کے بعد ملک کے بڑے شہروں میں اچانک بڑاکام کر دیا گیا

datetime 25  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دہشتگردی کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی ،لاہور ،کراچی سمیت تمام بڑے شہروں میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ۔اطلاعات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے تمام شہروں میں کوئٹہ میں دہشتگردی کے بعد سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ جڑواں شہروں میں سرکاری و غیر سرکاری اداروں،ریلوے اسٹیشنز اور ائیرپورٹس پرسکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ٗ شہروں کے خارجی اور داخلی راستوں پر اضافی سکیورٹی اہلکار تعینات کئے گئے ،شہروں کی آنے اور جانے والی گاڑیوں اور مشکوک افراد کی تلاشی لی جاتی رہی۔آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے صوبے بھر کے حساس اور سرکاری مقامات کی سیکورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ سیکورٹی ہائی الرٹ کے باعث تمام ایس ایچ اوز اپنے تھانوں میں موجود رہیں۔انھوں نے کراچی کے داخلی راستوں اور ناکوں سمیت سندھ بھر میں موجود پولیس ٹریننگ کالجز اور پولیس اسکولوں کی سکیورٹی سخت کی ہدایات جاری کی ہیں۔ڈی آئی جی لاہور حیدر اشرف نے شہر کی سکیورٹی کی خصوصی ہدایات کرتے ہوئے پولیس لائن، قربان پولیس لائن، ریلوے اسٹیشن ، شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر اضافی پولیس تعینات کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…