بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

جگموہن ڈالمیا 10سال کے بعدبھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈکے بلامقابلہ صدر منتخب

datetime 2  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چنائی(نیوز ڈیسک)جگموہن ڈالمیا 10سال کے بعدبھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈکے بلامقابلہ صدر منتخب ہوگئے،شردپوار گروپ کا ایک عرصے بعد دوبارہ بھارتی بورڈ پر قبضہ ،سری نواسن گروپ صرف جوائنٹ سیکرٹری منتخب کرواسکا،ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر انورگ ٹھاکر بورڈ کے نئے سیکرٹری منتخب،سنجے پٹیل کو ایک ووٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پیرکو بھارتی بورڈ کاسالانہ جنرل اجلاس چنائی میں ہوا جس میں سپریم کورٹ کے حکم پر نئے انتخابات ہوئے ۔جگموہن ڈالمیا 10سال کے بعدبھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈکے بلامقابلہ صدر منتخب ہوگئے۔وہ این سری نواسن کی جگہ نئے صدر بن گئے۔آئی پی ایل سپاٹ فکسنگ کیس کی وجہ سے پس منظر میں جانے والے این سری نواسن کے بعد بورڈ میں موجود دونوں گروپس نے ڈالمیا کے نام پر اتفاق کرلیا۔ کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کے موجودہ چیف جگ موہن ڈالمیا نے بھارتی بورڈ کی صدارت کے لیے بھی اپنے کاغذات جمع کرائے تھے۔ انہیں اپنی ایسوسی ایشن کے علاوہ کولکتہ کے نیشنل کرکٹ کلب اور ایسٹ زون کی دیگر چار ایوسی ایشنز کی تائید حاصل تھی۔ بھارتی بورڈ میں موجود دونوں گروپس نے ان کے مقابل کسی اور کو امیدوار نہیں بنایا تھا۔ جبکہ سری نواسن کے حامی بھی انہیں بورڈ کی صدارت سونپنے کے حق میں تھے۔ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر انورگ ٹھاکر بھارتی بورڈ کے نئے سیکرٹری ہوں گے ۔انہوں نے سنجے پٹیل کو ایک ووٹ سے شکست دی ۔انورگ ٹھاکر کی کامیابی کو بھی سری نواسن کیمپ کیلئے بڑا جھٹکا قراردیا جارہا ہے ۔سی کے کھنہ اورٹی سی میتھیو بھارتی بورڈ کے نائب صدربن گئے جبکہ خزانچی کے عہدے پر آنی رودھ چودھری نے راجیوشکلا کو شکست دیدی ۔جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے کیلئے سری نواسن گروپ کے امیتابھ چودھری کامیاب قرارپائے۔بھارتی بورڈ کے نئے صدر جگ موہن ڈالمیا 1997ءسے 2000ءتک آئی سی سی کے صدر بھی رہ چکے ہیں ۔ڈالمیا نے 2005ءمیں بھارتی بورڈ کی صدارت چھوڑی تھی۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…