ہیتھرو/ لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ دھرنے کے مقاصد کا علم ہے نہ آج کے دن تک دعوت ملی تاہم ہماری سیاسی حمایت تحریک انصاف کے ساتھ ہے ،میرے ہر سفر پر نئے وارنٹ جاری ہو جاتے ہیں ،فرنٹ فٹ پر ہوں ،بیک پر جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،ان ہاؤس تبدیلی سے کچھ نہیں ہو گا، پورا نظام بدلنا ہو گا، ملک میں جمہوریت نہیں بادشاہت ہے اور مافیا قابض ہے۔ پارلیمنٹ اندھی ،گونگی اور بہری ہے جسے ماڈل ٹاؤن کی قتل و غارت گری دکھائی دیتی ہے نہ پانامہ کی کرپشن۔ مرتے دم تک قصاص سے پیچھے نہیں ہٹیں گے جانتے ہیں موجودہ حکمرانوں کے ہوتے انصاف نہیں ملے گا تاہم انصاف کیلئے جدوجہد جاری رہے گی ،میرا حالیہ سفر سانحہ ماڈل ٹاؤن کو انسانی حقوق کے عالمی فورمز پر اٹھانے اور انصاف کے لیے ہے ،لاء4 فرم سے بریفنگ لوں گا ،کیس آخری مرحلے میں ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ہیتھرو ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ہیتھرو ایئرپورٹ پر سربراہ عوامی تحریک کا یو کے تنظیم کے رہنماؤں نے پرتپاک استقبال کیا۔رہنماؤں، کارکنان نے خون رنگ لائے گا، انقلاب آئے گا اور گو نظام گو کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ حکومت کے خلاف موثر اور بامقصد احتجاج چاہتے ہیں۔ہنگامہ آرائی کر کے بے وقت اپنے کارکنوں کو تھکانا نہیں چاہتے۔
ظالموں کے سامنے کبھی سر نہیں جھکاؤں گا۔قصاص تحریک کے دوسرے راؤنڈ کا اعلان مناسب وقت پر ہو گا وہ مناسب وقت ہمارے علم میں ہے۔انہوں نے تحریک انصاف کے اسلام آباد احتجاج دھرنے کے حوالے سے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ احتجاج کتنے دن ،ہفتوں، مہینوں کا ہو گا اس بارے میں کچھ معلومات نہیں۔استعفیٰ آیا اور نہ تلاشی دی گئی تو پھر کیا ہو گا؟ کیا حکمرانوں کے ملازم ادارے نیب، ایف آئی اے، ایف بی آر تلاشی لیں گے؟ انہوں نے کہا کہ کرپشن اور دھاندلی زدہ ظالم نظام کے خلاف سب سے پہلے ہم نے آواز بلند کی۔پاکستان کے عوام اور میڈیا کو 23 دسمبر 2012 ء4 کا مینار پاکستان کا جلسہ اور جنوری 2013 ء4 کا لانگ مارچ یادہے۔انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 62اور 63 کے تحت انتخابی امیدواروں کی سکروٹنی کا ہم نے مطالبہ کیا اور یہ آئینی شقیں عوام کو حفظ کروائیں۔انہوں نے کہا کہ اوپر سے لے کر نیچے تک ریفارمز کے بغیر حقیقی جمہوریت اور عدل کا نظام قائم نہیں ہو گا۔حکمران کشمیر سمیت ملکی ایشوز پر قوم کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ان کی کوئی سوچ ،پالیسی اور ویڑن نہیں ہے۔ان کا ایک ہی ویڑن ہے کہ ملکی خزانے کو لوٹ کر بیرون ملک محلات قائم کرو۔انہوں نے کہا کہ شہدائے ماڈل ٹاؤن کے بے گناہ خون کے سبب شریف برادران کا خاتمہ ہو گا۔انصاف کی جدوجہد میں میری جان بھی چلی جائے تو پھر بھی میں ہی سرخرو ہوں گا۔
2 نومبر دھرنا۔۔ہم کس کے ساتھ ہیں اورکیا کریں گے؟ طاہر القادری نے اچانک دھماکے دار اعلان کر دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بریانی کے بعد تربوز کھانے سے میاں، بیوی اور 2 بچیوں کی موت کی اصل وجہ سامنے آگئی
-
پرائیویٹ سکولوں کیخلاف کریک ڈائون کا فیصلہ
-
ایرانی ریال خریدنے والوں کو مرکزی بینک نے خبردار کر دیا
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا
-
وفاقی حکومت کا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام بارے اہم فیصلہ
-
پی ڈی ایم اے نے ممکنہ موسمی صورتحال پر ایڈوائزری جاری
-
سوزوکی نے پاکستان میں اپنی نئی گاڑی متعارف کرا دی
-
خاتون جیلر نے 14 سال قید کی سزا پانے والے قیدی کو اپنا دولہا بنا لیا
-
اسلام آباد ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن متاثر ہونے کا امکان،اہم نوٹم جاری
-
ایپل کی پالیسی! پاکستان میں آئی فون صارفین کے لئے اہم خبر آگئی
-
ٹریفک جرمانوں میں بڑی کمی، قید کی سزائیں ختم، گورنر پنجاب نے بل پر دستخط کر دیئے
-
معرکہ حق، چین نے پاکستان کی فضائیہ کو تکنیکی معاونت فراہم کرنے کی تصدیق کردی
-
شہریوں کے لیے خطرے کی گھنٹی! غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کی نئی فہرست سامنے آگئی
-
نواز شریف نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر عوام کو ریلیف دینے کا مطالبہ کر دیا



















































