جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

فوج کیخلاف کونسی سازش کرکے انہیں بدنام کیا جا رہا ہے؟ سینئر سیاستدان کا اہم انکشاف

datetime 21  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات (مانیٹرنگ ڈیسک) قائداعظم مسلم لیگ کے قائد چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ سوچی سمجھی سازش سے فوج کو بدنام کیا جارہا ہے، عوام فوج کے خلاف بیان دینے والوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں، جمعہ کے روز گجرات میں میڈیا سے گفتگو میں چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ عوام فوج کے خلاف بیان دینے والوں کے خلااف اٹھ کھڑے ہوں، سوچی سمجھی سازش کے تحت فوج کو بدنام کیا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس معاملے پر حکومت کو اپوزیشن کے ٹی او آرز مان لینا چاہئیے تھے، اب معاملہ کہیں اور نکل گیا ہے۔
دوسری جانب نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر سیاستدان کے بیان نے ہنگامہ کھڑا کر دیا۔ تفصیل کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر سیاستدان نے انکشاف کیا کہ اگر ادارے، ایمبیسیز اور دوسرے لوگ یہ دیکھنا چاہیں کہ کس کس کھمبے کے نیچے کون کونسا نمبر اور کتنے بجے بات کر رہا ہے اور کس جگہ پر کر رہا ہے تووہ آسانی سے دیکھ سکتے ہیں۔ سینئر سیاستدان شیخ رشیدنے کہا کہ جب ان کی مانیٹرنگ ہوتی ہے تو ہر چیز سامنے آ جاتی ہے۔ تمام کھرا مل جاتا ہے۔ سینئر سیاستدان شیخ رشید نے انکشاف کیا کہ دو اخباروں کے لوگوں کو نواز شریف کی ہدایت پر پرویز رشید نے بلوایا۔ شیخ رشید نے کہا کہ جب تحقیقات ہوں گی تو یہ بات ثابت ہو جائے گی۔ شیخ رشید نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو اخباروں / چینلز کے لوگوں کو پرویز رشید نے بلایا کہ آپ یہ خبر فیڈ کریں۔ انہوں نے کہا کہ خبر ہم سے بڑی ہے۔ ہم اپنے مالکان سے پوچھ کر یہ فیصلہ کریں گے کہ ہم نے لگانی ہے یا نہیں لگانی ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ ایک ادارہ جس نے یہ جواب دیا کہ ہماری تو پہلے ہی فوج سے بڑی لڑائی چل رہی ہے اور ہم بڑی مشکل سے صلح کے قریب پہنچ رہے ہیں ۔ دوسرے ادارے کو پرویز رشید نے مجبور کیا کہ یہ کام کریں۔ شیخ رشید نے انکشاف کیا کہ اس ملک میں وزیر اعظم ہاؤس میں بھی کیمرے لگے ہوئے ہیں۔ وزیر اعظم ہاؤس کے میڈیا سیل کے لوگوں کو پی ٹی وی سے پیسے دیئے جا رہے ہیں۔ وزیر اعظم ہاؤس کے میڈیا سیل میں34 سے 36 لوگ موجود ہیں جن کا پیسہ سرکاری خزانے سے جا رہا ہے۔ شیخ رشید نے انکشاف کیا کہ میڈیا سیل کا کام صرف نواز شریف کی پروجیکشن ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…