پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی فوج کا بارڈر پر حملہ جواب میں شاہینوں نے دانت کھٹے کر دیئے

datetime 21  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیالکوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فوج کی سرحدی دہشتگردی جاری، تفصیلات کے مطابق بھارتی افواج نے اپنی پرانی روش کو دہراتے ہوئے سیالکوٹ میں شکر گڑھ سیکٹر پرعلی الصبح بلااشتعال فائرنگ کردی ۔بھارتی فائرنگ سے علاقے میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ اپنے گھروں میں بند ہوکررہ گئے۔ بھارتی فائرنگ کا پاکستانی فورسز نے منہ توڑ جواب دیا جس کے بعد بھارتی چوکیوں میں مکمل خاموشی چھاگئی۔واضح رہے کہ بھارتی فوج نے چندروز قبل بھی سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کا پاک فوج کی جانب سے بھر پور جواب دیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی ار) کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے کھوئی رٹہ سیکٹرپربلااشتعال فائرنگ کی گئی تاہم پاک فوج کی جانب سے بھارتی جارحیت اور اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا گیا جس کے بعد بھارتی گنیں خاموش ہوگئیں۔آئی ایس پی آرکے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ صبح ساڑھے 4 بجے سے 7 بجے تک جاری رہا تاہم فائرنگ سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بھارت متعدد بار لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی جا چکی ہے، گزشتہ ماہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان شہید اور 9 زخمی ہو گئے تھے۔
دوسری جانب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان کا نام لیے بغیر ایک مرتبہ پھر اسے دہشت گردی کا ‘مخرج قرار دیا ہے اور کہا ہے بھارت کا یہ ہمسایہ دہشت گردوں کی ذہنیت کو فروغ دے رہا ہے۔اتوار کو ساحلی شہرگوا میں ابھرتے ہوئے معاشی ممالک کی تنظیم برکس کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ ملک صرف دہشت گردوں کو پناہ ہی نہیں دیتا بلکہ ایک ذہنیت کو فروغ دیتا ہے۔’ انھوں نے کہا کہ ہمارے خطے میں اقتصادی خوشحالی کے لیے سب سے بڑا اور براہ راست خطرہ دہشت گردی ہے۔ المیہ یہ ہے کہ اس کا مدرشپ (مخرج) بھارت کے پڑوس میں واقع ایک ملک ہے۔نریندر مودی نے پاکستان کا نام لیے بغیر مزید کہا کہدنیا بھر میں دہشت گردی کے ماڈیول اس ملک سے جڑے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ‘دہشت گردی کے خلاف برکس کو مل کر آواز اٹھانے اور اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے ٹویٹس کے ذریعے بتایا کہ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ یہ ہمسایہ ملک جس ذہنیت کو فروغ دیتا ہے اسی ذہنیت کے تحت سیاسی مقاصد کیلئے دہشت گردی کے استعمال کا جواز پیش کیا جاتا ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم اس ذہنیت کی سختی سے مذمت کرتے ہیں اور برکس ممالک کو متحد ہو کر کارروائی کرنی چاہیے۔یاد رہے کہ پاکستان نے بھارت کی جانب سے پہلے لگائے گئے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت ماضی میں بھی بغیر ثبوت کے الزام تراشی کرتا رہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…