ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

گھر بیٹھے پاسپورٹ کی تجدید کتنے منٹ میں کروا سکتے ہیں؟بڑی خبر

datetime 20  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیڑنگ ڈیسک) بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت کے لیے آن لائن سروس شروع کی گئی ہے جس کے ذریعے وہ صرف 16 منٹ میں اپنے پاسپورٹ کی تجدید کراسکتے ہیں۔سمندر پار پاکستانیوں کے لیے یہ سروس گزشتہ ہفتے شروع کردی گئی ہیجس کے تحت مشین ریڈایبل پاسپورٹس کو رینیو کرایا جاسکتا ہے اور ویب سائٹ کے مطابق اس عمل میں صرف 16 منٹ لگتے ہیں۔ اس عمل کے بعد تجدید شدہ پاسپورٹ 10 دن کے اندر روانہ کردیا جاتا ہیجب کہ ارجنٹ پاسپورٹ کا اجرا 4 دن میں ہوجائے گا۔قائم مقام قونصل جنرل آف پاکستان رانا ثمرجاوید نے عرب خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مشرقِ وسطیٰ اور متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کے لیے 24 گھنٹے یہ سروس موجود ہے، اس کے لیے دبئی یا ابوظہبی میں پاکستانی سفارت خانے آنے کی ضرورت نہیں اور اس طرح وقت کی بچت ہوسکے گی۔ای سروس پورٹل ڈائریکٹرجرنل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس سے منسلک ہے اور یہ سہولت پوری دنیا میں رہنے والے پاکستانیوں کے لیے ہے۔ تاہم یہ نظام نئے پاسپورٹ کے لیے نہیں اور یہ صرف اسی وقت قابلِ عمل ہے جب درخواست گزار کے کوائف اور دستاویز ڈیٹابیس میں موجود ہوں۔ مثلاً اولاد وغیرہ کی پیدائش کے بعد پاسپورٹ کے لیے پاکستانیوں کو متعلقہ سفارت خانے سے رابطہ کرنا ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…