ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پیپلزپارٹی سندھ کا نیا صدر،نام فائنل

datetime 19  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صوبے کے تمام اضلاع سے کارکنان کی تجاویز ملنے کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کی صدارت کے لیے تین نام فائنل کردیئے ہیں،بلاول ہاس میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان کے مطابق پارٹی کی سینئر قیادت کے درمیان مشاورت کے بعد جلد ہی فائنل نامزدگی ہوگی،جن تین امیدواروں کے نام فائنل کیے گئے ہیں ان میں سید قائم علی شاہ،نثار احمد کھوڑو اور مولا بخش چانڈیو شامل ہیں،جاری کردہ بیان کے مطابق نئی باڈی پارٹی کارکنان اور جیالوں کی امنگوں کی عکاس ہوگی،یہی مشق دیگر صوبوں اور آزاد کشمیر میں بھی اضلاع کی سطح تک نافذ ہوگی،بلاول بھٹو زرداری پارٹی کی سینئر قیادت سے مشاورت کے ساتھ ساتھ تینوں امیدواروں سے ذاتی طور بھی انٹرویو لیں گے،یاد رہے کہ گذشتہ 4ماہ کے دوران پارٹی کی صوبائی کوآرڈینیشن کمیٹیوں نے ضلعی سطح پر جاکر جنرل ورکرز میٹنگز منعقد کیں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…