جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

پریانکاچوپڑا کا ایسا شرمناک اقدام کہ لاکھوں دل ٹوٹ گئے

datetime 18  اکتوبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ’غیر حساس‘ یا ’سنگ دلانہ‘ لفاظ والی شرٹ پہن کر ایک جریدے کے لیے ماڈلنگ کرنے پر معافی مانگ لی ہے۔پرینکا چوپڑا نے اس حوالے سے خود پر ہونے والی تنقید کے بعد معافی مانگی ہے۔ان کی شرٹ پر لکھے الفاظ ’تارکِ وطن‘ ’پناہ گزیں‘ اور ’غیرملکی‘ سرخ لائن سے کٹے ہوئے تھے جبکہ لفظ ’مسافر‘ نمایاں تھا۔اس تصویر کے سامنے آنے کے بعد جریدے اور اداکارہ پر تنقید کی جا رہی تھی کہ یہ مراعات یافتہ طبقے کا پیغام ہے اور اس کے ساتھ بہت سے لوگوں نے اس جانب بھی اشارہ کیا کہ کوئی خوشی سے پناہ گزیں نہیں بنتا۔اس حوالے پریانکا چوپڑا کا بھارتی نیوز چینل این ڈی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر بہت معذرت خواہ ہوں، میں ہمیشہ لوگوں پر چھاپ لگانے کی مخالف رہی ہوں۔ میں نہایت برا محسوس کر رہی ہوں۔اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ اس پیغام کو غلط طریقے سے سمجھا گیا ہے، جریدہ اس بارے میں بہت واضح تھا کہ وہ اس پیغام کے ذریعے غیر ملکیوں سے نفرت کے مسئلے کو اجاگر کرنا چاہتے تھے۔اس حوالے ’کوندے ناست‘ نامی اس جریدے نے بھی وضاحتی پیغام جاری کیا ہے۔ جریدے کے بقول اس فوٹو کے ذریعے وہ یہ پیغام دینا چاہتے تھے کہ ہم سب مسافر ہیں کوئی اپنی مرضی سے سفر کرتا ہے اور کوئی حالات کے ہاتھوں مجبور ہو کر۔رواں ماہ کے آغاز میں اداکارہ نے اس فوٹو کو ٹویٹ کیا تھا جس کے فوراً بعد ہی سماجی رابطوں کی سائٹس پر اس حوالے سے لوگوں نے اپنی ناراضی کا اظہار کیا تھا۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…