جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

ہمارے شہر کا ایک شخص جب فوت ہوا تو اسے غسل دینے والے عالم نے دیکھا کہ

datetime 17  اکتوبر‬‮  2016 |

ہمارے شہر کا ایک شخص جب فوت ہوا تو اسے غسل دینے والے عالم نے دیکھا کہ اس کا داہنا کندھا ایسے تھا جیسے کیسی نورانی شکل والے بزرگ کا چہرہ، قبر میں اتارتے وقت بھی عالم صاحب نے محسوس کیا کہ اس کے داہنے کندھے میں سے روشنی پھوٹ رہی تھی۔
دفن کے بعد امام صاحب اس مردے کے گھر گئے اور گھر والوں کو ساری کیفیت بتا کر وجہ پوچھی، تو ماں نے یہ واقعہ سنایا۔
میرا بیٹا جب کالج سے فارغ ہوا تو جلد ہی اسے ایک اچھی جگہ نوکری مل گئی، اور ہمیں اس کی شادی کی فکر ستانے لگی، اچھی نوکری ہونے کی بدولت اس کیلئے اچھا رشتہ ملنا کوئی مشکل نہیں تھی۔

ہمارے پڑوس میں ایک دونوں پاؤں سے معذور لڑکی رہتی تھی، جو ہمیشہ ہی ویل چیئر پر رہتی تھی، اور بغیر سہارے کے کچھ نہ کر سکتی تھی۔
میرے بیٹے نے کہا “امی مجھے اسی لڑکی سے شادی کرنی ہے۔”
میں نے اور بہنوں نے بہت سمجھایا، لیکن وہ نہ مانا، کیونکہ اس کے بقول خوبصورت لڑکیوں کو رشتے ہر جگہ سے مل جاتے ہیں، لیکن اس معذور سے کوئی بھی شادی نہیں کرے گا۔
آخرکار ہمیں اپنے بیٹے کی بات ماننی پڑی اور اس کی شادی اس معذور لڑکی سے کردی۔
وہ ہر روز اپنا ناشتہ خود بنا کر اور اپنی بیوی کو کھلا کر آفس جاتا اور واپس آکر بھی خود ہی سب کچھ کرتا، اپنی بیوی کو باتھ روم وغیرہ لیکر جانے کیلئے وہ اسے اپنے “داہنے کندھے” کا سہارا دیتا تھا۔۔۔
اور اسی لیے اس کا داہنا کندھا چمک رہا تھا کیونکہ اس نے اپنی زندگی کی آسائشیں اپنی معذور بیوی کے نام کردی تھیں۔۔۔
اللہ پاک ہمیں معزوروں کا احترام کرنے اور ان کی ضروریات کو سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…