جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

نیکی کی خوشی

datetime 17  اکتوبر‬‮  2016 |
Man stands between boulders on summit, arms out

اسکی موٹرسائیکل نے ایک جھٹکا کھایا اور رک گئ_ اس نے کافی بار کوشش کی مگر یہ دوبارہ سٹارٹ نہ ہوئ_ سٹارٹ ہوتی کیسے ، بے چاری کا پٹرول بالکل ختم ہو چکا تھا_ وہ ڈلوانا بھول گیا تھا_
اُس نے گھڑی کی طرف دیکھا تو پرچہ شروع ہونے میں صرف بیس منٹ باقی تھے_ اس کی تو یوں سمجھ لیں کہ چیخ نکل گئ_ اگر یوں ہی پیدل پٹرول پمپ تک گیا تو کم از کم آدھا گھنٹہ لگ جائے گا_
” یااللّٰہ ! آپ ہی مدد فرمائیے ”
اُس نے زیرِ لب دُعا کی اور چل دیا
گرمی سے برا حال تھا_ پانچ منٹ میں پسینے سے سارے کپڑے بھیگ چکے تھے_
اچانک چلچلاتی دھوپ میں ایک موٹرسائیکل رک گئ_ موٹرسائیکل سوار نے ہیلمٹ پہنا ہوا تھا_
اسے بہت ڈر لگا کہ کوئ ڈاکو نہ ہو _ پستول دکھا کر سب چھین نہ لے مگر وہ آگے رک کر اس کا انتظار کر رہا تھا_ پھر تھوڑا سا پیچھے آیا_
” بھائ کیا ہوا …؟ ”
اس اجنبی کی آواز آئ_
اس نے کہا :
” پٹرول ختم ہوگیاہے_ ”
اتنا سننا تھا کہ وہ اپنے موٹرسائیکل سے اترا_ موٹرسائیکل پر چڑے ہوئے کپڑے کی جیب سے ایک بوتل نکالی_ وہ بوتل پٹرول سے بھری تھی_ اس اجنبی نے وہ بوتل اس کی طرف اُچھال دی اور خود موٹرسائیکل سٹارٹ کی اور چلا گیا_
اس نے جلدی سے بوتل کا ڈھکن کھولا اور موٹرسائیکل کی ٹنکی میں ڈالا_ پھر جو سر اُٹھا کر دیکھا تو وہ موٹرسائیکل والا کافی دور نکل چکا تھا _
اپنے نامعلوم محسن کو دیکھنے کی حسرت دل میں ہی رہ گئ _ اس نے ہیلمٹ پہنا تھا ، جس کی وجہ سے وہ اُسے نہ دیکھ سکا_
موٹرسائیکل بھگا کر گیا ، پرچہ دیا_ واپسی پر اس نے پٹرول ڈالوایا _ تیس روپے کے پٹرول سے وہ بوتل بھرگئ_ یہ بوتل اس نے موٹرسائیکل کی جیب میں رکھ کی کہ وہ اس نیکی کا قرض ضرور اتارے گا_
دو چار بار پارکنگ میں آیا تو اس کی موٹرسائیکل کی جیب سے وہ ” بوتل ” غائب ہو چکی تھی مگر اللّٰہ کا کرم تھا کہ اس نے پھر وہ بوتل پٹرول سے بھر وا کر رکھ لی _
آخر ایک دن وہ ہائ وے سے گزر رہا تھا_ اپنے موٹرسائیکل میں رکھی اس بوتل کو وہ بھول چکا تھا _
اس نے دیکھا کہ ایک مرد اور برقعے میں ایک عورت موٹرسائیکل سے اتر کر پیدل چل رہے ہیں اور اُن کا تین سال کا بچہ بےبسی کے عالم میں بیٹھا ہواہے_
اُس نے اُن کے پاس موٹرسائیکل رکی اور پوچھا :
” بھائ پٹرول ختم ہوگیاہے….؟ ”
اس مرد نے صرف سر ہلا کر جواب دیا_
اس نے اپنے موٹرسائیکل کی جیب سے وہ پٹرول والی بوتل نکالی اور اس مرد کی طرف اُچھال دی اور چل دیا _
موٹرسائیکل کے شیشے میں اس نے اس مرد کے چہرے ابھر نے والی خوشی دیکھی تو
اس نے دل میں عزم کیا کہ وہ یہ نیکی بار بار کرے گا ا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…