ایک ہی سبب ترقی اور تنزلی کا ۔۔
علامہ سید سلیمان ندوی رحمہ اللہ کا خوبصورت تجزیہ۔
مسلمانوں کی تر قی اور تنزلی دونوں کا ایک ہی سبب ہےاور وہ ہے ان کا وقتی اور فوری جزبہ وہ سیلاب کی مانند پہاڑ کو اپنی جگہ سے ہلا سکتے ہیں ،لیکن کوہ کن کی طرح ایک ایک پتھر کو جدا کر کے راستہ کو صاف نہیں کر سکتے ، وہ بجلی کے مثل ایک خر من کو جلا کر خاک و سیاہ کر سکتے ہیں ، لیکن چیونٹی کی طرح ایک ایک دانہ نہیں ڈھو سکتے ، وہ ایک مسجد کی مدافعت میں اپنی جان ، اپنا خون پانی کی طرح بہا سکتے ہیں لیکن ایک منہدم مسجد کو دوبارہ بنانے کے لئے مسلسل کوشش جاری نہیں رکھ سکتے ۔ ہماری ناکامی کا اصل سبب کیا ہے ؟ وہ یہ ہے کہ ہم آندھی کی طرح آتے ہیں اور بجلی کی طرح گزر جاتے ہیں ۔ ہم کو دریا کے اس پانی کی مانند ہونا چاہئے جو آہستہ آہستہ بڑھتا ہے اور سالہا سال میں کناروں کو کاٹ کر اپنا دہانہ وسیع کرتا جاتا ہے ۔
کامیابی صرف اور صرف مسلسل پائیدار کوشش میں ہے ۔
(علا مہ سید سلیمان ندوی رحمہ اللہ)



















































