جب کبھی آپ پر دنیا تنگ ہونے لگے تو اس قصے کو یاد کر لیا کریں۔۔۔ وہ سات بچوں کے باپ تھے۔۔۔ تین بیٹے اور چار بیٹیاں۔۔۔ اُن کا پہلا بیٹا دو سال اورچندماہ کی عمر میں فوت ہو گیا۔۔۔ دوسرا بیٹا پندرہ ماہ میں چل بسا۔۔۔
تیسرا بیٹا سترہ ماہ میں داغ مفارقت دے گیا۔۔۔ ان کی پہلی بیٹی کی شادی ہوئی وہ 28 برس میں دنیا سے رخصت ہوگئیں۔۔۔ ان کی دوسری بیٹی کی شادی ہوئی وہ 21 برس میں اللہ کو پیاری ہو گئیں۔۔۔ پھر ان کی تیسری بیٹی کی شادی ہوئی
وہ بھی 27 برس میں اس جہاں فانی سے کوچ کر گئیں۔۔۔ انہوں نے اپنے تمام بیٹے بیٹیوں کو اپنی آنکھوں کے سامنے دنیا سے رخصت ہوتے دیکھا… اور ان کی اپنی رحلت کے وقت صرف ایک بیٹی دنیا میں رہ گئیں تھی۔۔۔
کیا آپ نے جان لیا یہ کون تھے ؟؟؟ یہ اللہ کے حبیبﷺ … آخری نبیﷺ اور امت کے غم خوار۔۔۔ محمد ﷺبن عبداللہ تھے جب کبھی آپ کو کسی سخت آزمائش یا دل چیر دینے والے غم کا سامنا ہو تو اپنے نبیﷺ کے اس قصے کو یاد کر لیا کریں !!!









































