لاہور(آئی این پی) تحر یک انصاف کے وائس چےئر مین شاہ محمود قریشی کے بند کمرے میں ’’آف ڈی ریکارڈ ‘‘کیے جانیوالے خطاب کی ویڈ یو سامنے آگئی ۔تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز لاہور کے مقامی ہوٹل میں تحر یک انصاف سنٹر ل پنجاب کے اجلاس کے دوران شاہ محمود قر یشی کے پارٹی کے لوگوں سے آف دی ریکارڈ کیے جانیوالے خطاب کی ایک مختصر ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں شاہ محمود قر یشی پارٹی کے لوگوں سے خطاب میں کہہ رہے کہ حکومت اور افواج پاکستان میں رابطے منقطع ہو چکے ہیں ایک اکتوبر1999میں بھی آیا اور ایک اکتوبر آج 2016 میں بھی آیا ہے 1999کے اکتوبر سے یہ اکتوبر بھی کم نہیں‘ یہ ہیں حالات ‘اور یہ ہے احتجاج کی کال۔