پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

عسکری و سیاسی قیادت کے درمیان اختلافات چھپے ہو ئے نہیں ،جاویدہاشمی حکومت کی حمایت میں کھل کربول پڑے

datetime 15  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (آئی این پی ) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ عسکری و سیاسی قیادت کے درمیان اختلافات چھپے ہو ئے نہیں ہیں۔موجودہ حکومت نے پانچ سال مکمل کئے تو جمہوریت مزید مضبوط ہو گی۔موجودہ حکومت نے بھی عوام کے مسائل کے حل کی طرف کوئی توجہ نہیں دی۔ علیحدہ صوبے کے قیام کے بغیر صوبہ نہیں چل سکتا۔قوم کے اندر مزید مایوسی پھیلتی جارہی ہے ۔الگ صوبہ کے قیام سے پاکستان کمزور نہیں مضبوط ہو گا۔روایتی سیاستدانوں اور روایتی جماعتوں کی کو ئی حیثیت نہیں ہے ۔اس وقت صرف وکلاء ہی ہیں جو ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ بار ہال میں جنوبی پنجاب کے وکلاء کو اعلی عدالتوں میں متناسب نمائندگی نہ ملنے کے خلاف منعقدہ وکلاء کنونشن میں خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔مخدوم جاوید ہاشمی نے مزید کہا کہ وکلاء سے اظہار یکجہتی کے لئے آیا ہوں۔ اس خطے کے عوام اور وکلاء کے ساتھ ہمیشہ سے استحصال ہوا ہے۔ ہم وکلاء کے ساتھ کھڑے ہیں حقوق کے لئے سڑکوں پر بھی آنا پڑا تو پیچھے نہیں ہٹٰیں گے اور یہ اتنا محروم علاقہ ہے کہ اس پر کنٹرول کسی اور کا ہے۔ سرائیکی صوبے کی ضد بھی الگ صوبہ نہیں بننے دیتی ۔علیحدہ صوبے کے قیام کے لئے پورے صوبے کی سپورٹ چاہیے، صرف قراردادوں اور تقریروں سے کام نہیں چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ سب سے بڑا مسئلہ حصول انصاف کا ہے۔

جتنے زیادہ جج ہوں گے لوگوں کو جلد انصاف کی فراہمی ممکن ہو گی ،انہوں نے کہا کہ بھارت بندوقیں اٹھا کر بیٹھا ہوا ہے بلوچستان اور کراچی میں جو کچھ ہورہا ہے۔ اختلافات ختم کرکے ملک کو آگے کی طرف چلانا چاہیے اور پارلیمنٹ کو چلنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس علاقے کو بہت زخم ملے ہیں۔ افسوس ناک صورتحال یہ ہے کہ پورے خطے میں ایک آدمی کو بھی جج کے معیار پر نہ سمجھاجائے۔ انہوں نے کہا کہ جیل میں بیٹھ کر عدلیہ بحالی تحریک میں بھرپور سپورٹ کی اور آج بھی ہر طرح سے وکلاء کے شانہ بشانہ بھرپور کردار ادا کرنے کو تیار ہوں ۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…