لاہور( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ 30ستمبر کا احتجاج سیمی فائنل تھا اور اب فائنل ہوگا ،عمران خان وزیر اعظم نہیں بننا چاہتا،اللہ تعالیٰ کو ظالم حکمرانوں کے سامنے کھڑا ہونا سب سے زیادہ پسند ہے ،اسلام بند کرنے کی تاریخ تین دن تک آگے ہو سکتی ہے ،میں تو بہت دیر سے کہہ رہا تھا اب تو چیف جسٹس آف پاکستان نے بھی ان کو بادشاہ کہہ دیا ہے،ہم نے اپوزیشن کی سب سے مشکل سیاست کی ہے ،عوام ہم سے بڑا انقلاب چاہ رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وسطی پنجاب کے عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی ، عبد العلیم خان ،نعیم الحق ، میاں محمود الرشید ، جمشید اقبال چیمہ اور دیگر بھی موجود تھے ۔ عمران خان نے کہا کہ کارکن تحریک انصاف کی نہیں پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں،عوام کو بھی خود کو سمجھنے کی ضرورت ہے ،ہمیں اس ملک کو کرپٹ مافیا سے بچانا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جس ملک میں نیب ، ایف بی آر کا چیئرمین کرپٹ ہو وہاں انصاف کیسے ہو سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان وزیر اعظم نہیں بننا چاہتا،اللہ تعالیٰ کو ظالم حکمرانوں کے سامنے کھڑا ہونا سب سے زیادہ پسند ہے ۔جو بھی ہوگا بہتر ہوگا،یہ میرا کیریئر نہیں بلکہ قائد اعظم اور نیلسن مندیلا کی طرح ایک مشن ہے ۔ایک طرف عبادت سیاست ہے اور ایک طرف کرپٹ سیاست ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ تیس ستمبر کا احتجاج سیمی فائنل تھا اور اب فائنل ہوگا۔اسلام آباد بند کرنے کی تاریخ تین دن آ گے ہو سکتی ہے ،حکومتی دفاتر کی طرف جانے والے تمام راستے بند کریں گے۔حکمران کہتے ہیں عمران خان کے دھرنے سے کچھ نہیں ہوا ۔ ہماری تحریک سے عوام میں اپنے حقوق کا شعور آیا ، عوام کو کرپشن کے بارے میں آگاہی حاصل ہوئی اور یہی وجہ ہے کہ حکمرانوں کی نیندیں اڑی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بیرونی قرضوں میں جکڑ دیا گیا ہے اور سارا پیسہ کرپشن میں استعمال ہورہا ہے۔ شریف فیملی کا سب کچھ باہر ہے،ذاتی مفاد کی خاطر تھوڑے سے لوگ آپس میں جڑے ہوئے ہیں۔حمزہ شہباز اور مریم نواز مالک بنے بیٹھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں تو بہت دیر سے کہہ رہا تھا اب تو چیف جسٹس نے بھی ان کو بادشاہ کہہ دیا ہے۔ہم نے اپوزیشن کی سب سے مشکل سیاست کی ہے ،عوام ہم سے بڑا انقلاب چاہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ مل کر عوام کو لوٹ رہے ہیں لیکن اب یہ سلسلہ زیادہ دیر نہیں چلے گا ۔عمران خان نے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج قوم کے پاس تاریخ کاسنہری موقع ہے ،اگر کرپشن کرنے والوں پر آج ہاتھ نہ ڈالا جا سکا تو یہ وقت لوٹ کر نہیں آئے گا ۔
وزیر اعظم بننے کی خواہش،عمران خان نے دوٹوک اعلان کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
چین جائیں
-
عامر خان کی اہلیہ گوری سپراٹ کتنے اثاثوں کی مالک ہیں؟
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کے لیے بڑا فیصلہ
-
غیر ملکی خواتین سے اجتماعی زیادتی، 3 ملزمان کا ڈی این اے میچ کر گیا
-
وزیراعظم اپنا گھراسکیم کا دائرہ وسیع، نان بینکنگ کمپنیاں بھی پروگرام میں شامل
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں
-
غیر ملکی خاتون نے لاہور میں ہولناک کرپٹو اغوا اور زیادتی کا واقعہ سنا دیا
-
23 سال سے مجھے ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کرسٹیانو رونالڈو
-
زیر علاج بیٹی کے وارڈ سے نکالے جانے پر باپ نے چلڈرن ہسپتال کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی
-
راولپنڈی کے 150 سال پرانے کیس میں 3 گرفتاریاں، ملزمان کا 4 روزہ ریمانڈ حاصل
-
لاہور میں غیرملکی خواتین سے متعلق پولیس کے دعوے مشکوک ہوگئے
-
ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی شدید گرمی برقرار، متعدد علاقوں میں بارش کا امکان
-
نجی ٹی وی کی اینکر نے اپنے شوہر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کروا دیا



















































