ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

پڑھیں صبح صبح خوشی کی خبر

datetime 15  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

باکو (آئی این پی) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز آئی ہے جسے منظور نہیں کرونگا‘ سی پیک پر ترقی کی رفتار میں سستی کا تاثر درست نہیں ‘ بھارت مسئلہ کشمیر پر اگر مخلص ہے تو ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں ‘ عمران خان اسلام آباد بند کرنا چاہتے ہیں جبکہ ہم اسلام آباد کھلا رکھنا چاہتے ہیں ۔ ہفتہ کو وزیر اعظم نوا زشریف پاکستان سے آئے صحافیوں سے ناشتے کے وقت گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز آئی ہے اسے منظور نہیں کرونگا۔ سی پیک پر کام کی رفتار پر چین نے بھی اطمینان کا اظہار کیاہے اور سی پیک پر ترقی کی رفتار میں سستی کا تاثر درست نہیں ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری پر ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے۔ بھارت مسئلہ کشمیر پر مخلص ہے تو مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ عمران خان اسلام آباد کو بند کرنا چاہتے ہیں جبکہ ہم کھلا رکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسلام آباد کھلا رہے گا۔وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ملک میں دہشت گردوں کی کمرتوڑ دی ہے،بھارت مسئلہ کشمیر پر اگر مخلص ہے تو ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں ‘ عمران خان اسلام آباد بند جبکہ ہم کھلا رکھنا چاہتے ہیں، سی پیک پر ترقی کی رفتار میں سستی کا تاثر درست نہیں، ملک میں دہشت گردوں کی کمرتوڑ دی ، اقتصادی صورتحال میں بہتری آئی ،کراچی کے حالات میں بہتری آرہی ہے ، توانائی بحران پر2018میں قابو پالیں گے، سسٹم میں 10میگاواٹ بجلی آنے سے توانائی بحران ختم کرنے میں مدد ملے گی، ملک کی اقتصادی صورتحال میں بہتری آئی ہے اور کراچی کے حالات میں بھی بہتری آرہی ہے، کراچی میں بھی گرین لائن بس سروس کاآغاز کیا جارہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ توانائی بحران پر2018میں حل کردیں گے، سسٹم میں 10میگاواٹ بجلی آنے سے نہ صرف توانائی بحران ختم کرنے میں مدد ملے گی بلکہ بجلی کی قیمتیں بھی مسلسل کم کی جارہی ہیں، رواں سال داسوپاور پراجیکٹ پر بھی کام شروع کررہے ہیں جب کہ دیامر اور بھاشاڈیم کے لیے 105 ارب روپے کی زمین خریدی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پاس گیس کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز آئی ہے لیکن وہ اسے منظور نہیں کریں گے۔ ۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…