اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان ہر لحاظ سے ایسا زر خیز ملک ہے کہ اپنے پرائے اس کی تعریف کرتے نہیں تھکتے ۔جو بھی یہاں آتا ہے وہ اس ملک کے سحر میں ایسا گرفتار ہوتا ہے کہ پھر بس یہیں کا ہو جانا چاہتا ہے ۔ ایسا نہیں کہ د نیا میں اور کہیں حسن نہیں پایا جاتا ،اس دنیا ئے آب و گِل میں ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں جگہیں ایسی ہیں جنہیں دیکھ کر پروردگار عالم کی بڑائی خود بخود منہ سے نکل آتی ہے ۔ سیاحت بھی ایک آرٹ ہے جو ہر انسان میں نہیں ہوتا ، ہاں مگر جن میں ہوتا ہے وہ مظاہر قدرت سے بخوبی فائدہ اٹھاتے ہیں اور اپنی آنکھوں کو ٹھنڈک پہنچاتے ہیں ۔ اس کی تازہ ترین مثال جرمنی سے تعلق رکھنے والا جوڑا کرسٹین نیتھ اور ایلزبتھ ہرٹ مین ہیں جو گرد آلود، اونچے نیچے اور مشکل سرحدی گزرگاہوں سے گزر کر دنیا کو گھوم ایک گاڑی کے اندر گھوم رہا ہے۔اس مقصد کے لیے اس نے اپنے اپارٹمنٹ کو فروخت کیا، بہت اچھی ملازمتوں اور پیاروں کو خیرباد کہہ کر نکل پڑا اور واکس ویگن کے ذریعے دنیا کی خوبصورتی میں مسحور ہوکر رہ گیا۔اگرچہ اس وقت یہ جوڑا منگولیا میں قدرتی مناظر دیکھ رہا ہے تاہم اس نے فروری سے مئی 2016 کے درمیان اپنا وقت پاکستان میں گزارا تھا۔یہاں یہ ایران کے راستے بلوچستان میں داخل ہوا اور پھر مک کے طول و عرض میں گھومتا رہا جس میں ان کا ساتھ واکس ویگن ٹی تھری کیمپر 1981 ویسٹ فیلا نے دیا۔اس سفر کی یادوں کو اس جوڑے نے اپنی فیس بک اور انسٹا گرام اکائونٹ پر لوگوں کے ساتھ شیئر کیا اور پاکستان کے حسن و جمال کی خوب تعریف بھی کی ۔ ان کے مطابق پاکستان محبت کرنے والوں کا ملک ہے اور یہاں آکر ایسا لگتا ہے کہ انسان پرستان میں آگیا ہو ۔