کوئٹہ(این این آئی) نوابزادہ طلال اکبربگٹی مرحوم کی اہلیہ اور جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی صدر نوابزادہ شازین بگٹی ،گہرام بگٹی کی والدہ قضائے الہیٰ سے انتقال کرگئیں مرحومہ کو آبائی قبرستان ڈیرہ بگٹی میں سپردخاک کردیا گیا مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بگٹی ہاؤس کوئٹہ میں ہوگی۔جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے نوابزادہ طلال بگٹی مرحوم کی اہلیہ اور نوابزادہ شاہزین بگٹی کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک تعزیتی بیان میں وزیر اعلیٰ نے دُعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا کرے۔