ہفتہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2026 

سرجیکل سٹرائیک ۔۔۔ مودی سرکار کے غبارے سے ہوا نکل گئی

datetime 13  اکتوبر‬‮  2016 |

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنز عبد الباسط خان نے کہا ہے کہ اگر سرجیکل سٹرائیک ہوتی تو پاکستان فوراً اس کا جواب دیتا جب بھارت کے پاس سرجیکل سٹرائیک کے کوئی ویڈیو شواہد موجود نہیں ۔بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عبد الباسط خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کوئی سرجیکل سٹرائیک نہیں ہوئی اور نہ ہی بھارت کے ہاس کوئی شواہد موجود ہیں۔ بھارتی حکومت ،فوج اور میڈیا نے بڑے زور شور سے پاکستان پر نام نہاد سرجیکل سٹرائیکس کے دعوے تو بہت کئے لیکن جب پاکستان اور بین الاقوامی سطح پر ثبوت دکھانے کا کہا گیا تو پہلے آئیں بائیں شائیں کرنے لگے پھر کہا سارے ثبوت جلد میڈیا کے سامنے پیش کرینگے لیکن جب سٹرائیک ہوئی ہی نہیں تو ثبوت کیسے۔۔۔؟ مودی سرکار نے ایک اور پینترا بدلتے ہوئے کسی بھی قسم کے ثبوت دینے سے صاف انکار کر دیا۔

پاک فوج کے ساتھ 16ممالک کی مشترکہ فوج مشقیں 18اکتوبر سے لاہور سے شروع ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق فوجی مشقوں میں شرکت کرنے کیلئے سری لنکن فوج کا 25رکنی دستہ لاہور پہنچ گیاہے جبکہ دیگر 16ممالک کے دستے بھی پہنچ جائیں گے۔مشترکہ مشقوں کا آغاز 18اکتوبر سے ہوگا۔جو کہ 6روز تک جاری رہینگی ۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فوجی مشقوں کا مقصد اہلکاروں کی جسمانی اور فوجی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے جس میں 16ممالک کے دستے شریک ہونگے۔بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق پاک فوج کی ان مشقوں سے پاک فوج کی جنگی صلاحیتوں میں مزیداضافہ ہوگاجوکہ موجودہ صورتحال میں بھارت کےلئے نقصان دہ ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے


اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…